Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آئی ایس آئی

May 5, 2014 0 1 min read
Najeem Shah
ISI
ISI

میجر جنرل رابرٹ کاؤتھم کے وہم و گمان میں بھی شاید نہ ہو گا کہ جس قومی جاسوس ادارے کی وہ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں ایک دن اس کا شمار دنیا کے بہترین انٹیلی جنس اداروں میں ہوگا اور عالمی سازشوں کے باوجود یہ خفیہ ادارہ نہ صرف تنہا پاکستان دشمن انٹیلی جنس اداروں کا بھرپور مقابلہ کرے گا بلکہ پوری دنیا کے انٹیلی جنس اداروں کیلئے ایک مثال بھی ہوگا۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ آج جس انٹیلی جنس ادارے سے پاکستان کے دشمن خطرہ محسوس کرتے ہیں اس کا قیام 1948ء میں اُس وقت کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل شاہد حمید اور ڈیفنس سیکرٹری میجر جنرل (ر) سکندر مرزا کی ہدایت پر آسٹریلوی نڑاد برطانوی فوجی افسر میجر رابرٹ کاؤتھم نے عمل میں لایا جو پاک فوج میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر فائز تھے اور پھر 1950ء سے 1959ء تک آئی ایس آئی کے سربراہ بھی رہے۔

کسی بھی ملک کے قومی انٹیلی جنس ادارے کا کام دشمن کی چالوں، خفیہ سازشوں اور ملک کو درپیش خطرات کو قبل از وقت بے نقاب کرکے ملک کا بالواسطہ طور پر تحفظ کرنا ہوتا ہے اور یہ کردار آئی ایس آئی نے بخوبی نبھایا۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے آئی ایس آئی مقبولیت کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ انٹرنیٹ پر جاری دستاویزات کے مطابق 2010ء میں دنیا کی دس بہترین خفیہ ایجنسیوں میں پاکستان کی آئی ایس آئی اپنی کارکردگی کے لحاظ سے پہلے نمبر رہی۔ اسرائیل کی ”موساد” دوسرے، برطانیہ کی ”ایم آئی سکس” تیسرے، امریکی ”سی آئی اے” چوتھے، چین کی ”ایم ایس ایس” پانچویں، جرمنی کی ”بی این ڈی” چھٹے، روس کی ”ایف ایس بی” ساتویں، فرانس کی ”ڈی جی ایس آئی” آٹھویں، بھارتی ”را” نویں اور آسٹریلیاں کی ”اے آئی ایس” دسویں نمبر پر رہیں۔ 2011ء میں بھی آئی ایس آئی نے اپنا اعزاز برقرار رکھا ۔

جبکہ اس کے مدمقابل امریکی سی آئی اے اسرائیل کی موساد کو ساتویں نمبر پر دھکیل کر خود دوسرے نمبر پر آ گئی اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را” ترقی کرکے آٹھویں نمبر پرپہنچ گئی۔ 2012ء میں بھی آئی ایس آئی ٹاپ ٹین میں پہلے نمبر پر رہی۔ امریکا کی سی آئی اے دوسرے، اسرائیل کی موساد ترقی کرکے پانچویں اور بھارتی ”را” آٹھویں نمبر پر رہی۔ 2013ء میں بھی آئی ایس آئی نے سی آئی اے کو آگے بڑھنے کا موقع نہ دیا اور اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ سی آئی اے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ موساد اور ”را” تنزلی کے ساتھ چھٹی اور نویںپوزیشن پر چلی گئیں۔ 2014ء میں بھی آئی ایس آئی ٹاپ ٹین میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا کی سی آئی اے دوسرے، برطانیہ کی ایم آئی سکس تیسرے، چین کی ایم ایس ایس چوتھے، روس کی ایف ایس بی پانچویں، اسرائیل کی موساد چھٹے، فرانس کی ڈی جی ایس ای ساتویں، کینیڈا کی ایس آئی ایس آٹھویں، بھارت کی را نویں اور آسٹریلیا کی اے ایس آئی ایس دسویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے مخالفین بھی مانتے ہیں کہ آئی ایس آئی کی کوالٹی آف کمانڈ اینڈ کنٹرول پوری دنیا کے بڑے بڑے ملکوں کی ایجنسیوں سے بھی اعلیٰ ہے۔یہی وجہ ہے کہ امریکی خفیہ ادارے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا سراغ نہیں لگا سکے۔ برطانیہ کی سیکرٹ انٹیلی جنس سروس ایم آئی فائیو اور ایم آئی سکس کے سربراہ سرجان ساوازکی اسٹیٹمنٹ کے مطابق آئی ایس آئی دنیا کی ٹاپ فائیو ایجنسیوں میں شامل ہے۔ آئی ایس آئی صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے ملکوں کے انٹرنل سکیورٹی کو ٹریننگ دینے والی ایجنسی ہے۔ سعودی عرب، سیریا، جارڈن اور مصر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹریننگ آئی ایس آئی نے ہی دی، جبکہ بھارت کی آشیرباد سے سری لنکا میں علیحدہ ریاست کے حصول کیلئے قائم تامل ٹائیگرز کے خاتمے میں بھی آئی ایس آئی کا کردار نمایاں رہا۔ اسی وجہ سے سری لنکا آج بھارت کو اپنا سب سے بڑا دشمن اور پاکستان کو دوست سمجھتا ہے۔ آئی ایس آئی کا سب سے پہلا ہدف پاکستان دشمن ممالک، عناصر، ادارے اور شخصیات ہیں۔ یہ ہدف قیام پاکستان کے بعد سے آج تک بدستور قائم ہے، اس میں کسی بھی طرح کی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

اسی لیے بعض اوقات پاکستان دشمن قوتیں اور عناصر آئی ایس آئی کو اپناہدف بنا کر اس کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان مخالف عناصر اور قوتیں جانتی ہیں کہ جب تک یہ ادارہ قائم ہے اُس وقت تک وہ پاکستان کے خلاف کوئی براہ راست کارروائی نہیں کر سکتیں اور ان کی تمام سازشیں جنگ کی نوبت لائے بغیر یہ ادارہ ناکام بنا دے گا۔ پاکستان مخالف قوتوں کیلئے یہ بات انتہائی حیرت انگیز ہے کہ تیسری دنیا سے تعلق رکھنے والے ملک کا دفاعی ادارہ اپنے محدود بجٹ میں اس قدر ترقی کر چکا ہے کہ یہ نہ صرف ترقی پذیر ممالک بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کو بھی ہر میدان میں مات دے رہا ہے۔ اس کی کامیابیوں میں سوویت یونین کے معاملے میں اپنے مقاصد کسی بڑی جنگ لڑے بغیر حاصل کرنا قابل ستائش ہے اور دنیا کی دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے ایک مثال ہے۔ روس کی اس وقت کی بہترین خفیہ ایجنسی ”کے جی بی ” پاکستانی آئی ایس آئی سے مقابلہ کرنے اور وسطی ایشیا میں سوویت یونین کے مفادات کی حفاظت کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی تھی۔ آئی ایس آئی کی کامیاب تاریخ میں کبھی دوغلے ایجنٹ یا غدار نہیں دیکھے گئے۔ اس نے آغاز سے لے کر ہی اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کی اور جنوبی ایشیاء میں بھارت کی بالادستی کو ختم کیا۔ پاکستان کو امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور روس کی مدد سے دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے باوجود بھارت آئی ایس آئی سے ڈرتا ہے اور اب اسرائیل بھی باقاعدہ ڈرنے لگا ہے۔ بھارتی ”را” اور پاکستانی ”آئی ایس آئی” ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کی حریف چلی آ رہی ہیں مگر فتح ہمیشہ آئی ایس آئی کی ہی ہوئی۔ آئی ایس آئی نے بھارتی فوجی حملوں اور خفیہ فوجی مشقوں کی فائلیں اندرا گاندھی کی میز پر پہنچنے سے پہلے ہی غائب کر دی تھیں۔ یوں بھارتیوں کے حملے سے پہلے ہی پاکستانی فوج ہوشیار ہو گئی اور مورچہ بندی کرلی، جس پر بھارتی سورما دُم دبا کر بھاگ گئے۔ یہ آئی ایس آئی ہی ہے جس نے یہ خبر نکالی تھی کہ کہوٹہ پر حملے کیلئے جموں ایئرپورٹ پر اسرائیلی بمبار تیار کھڑے ہیں۔ یہی آئی ایس آئی تھی کہ جس نے دہلی کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی طیاروں کو جلد بازی میں بھارتی فضائیہ کا رنگ و روغن کرتے ہوئے تصویریں بنا لی تھیں لیکن رنگ کرنے والے اسرائیلی فضائیہ کا نشان مٹانا بھول گئے تھے۔

Pakistan
Pakistan

یہی آئی ایس آئی تھی کہ جس نے سی آئی اے کی انڈی پینڈنٹ کشمیر تحریک کو سبوتاژ کیا اور یہی آئی ایس آئی ہے کہ جس کی وجہ سے آج بھارت خود کو چاروں طرف سے گھیرے میں محسوس کرتا ہے۔ چین، پاکستان، میانمار، بھوٹان، نیپال اوربنگلہ دیش کی سرحدیں بھارت کیلئے محفوظ نہیں رہیں، یہاں تک کہ وہ سری لنکا سے بھی باقاعدہ خطرہ محسوس کر رہا ہے۔ ماسوائے طالبان دور کے افغانستان کی سرزمین ہمیشہ ہی پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی۔ ایک وقت تھا جب سابق سوویت یونین بھارت کے ساتھ مل کر طورخم بارڈر پر آ کر کھڑا ہو گیا اور افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوئی۔ ضیاء الحق کے دور میں بھی بھارت اور روس نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی لیکن اسی آئی ایس آئی نے پاکستان کو گھیرائو کی کیفیت سے نکالا۔ 1980ء سے سی آئی اے، کے جی بی اور آئی ایس آئی کے درمیان ایک تکون بن گئی تھی۔ آئی ایس آئی اور سی آئی اے آپس میں حلیف ایجنسیاں تھیں اور کے جی بی ان کی حریف تھی۔ آئی ایس آئی کو ایک طرف کے جی بی سے لڑنا تھا تو دوسری طرف سی آئی اے سے بھی بچ کر رہنا تھا۔ یہ ایک طرح کی بالواسطہ جنگ تھی۔ نو سال بعد جب 1989ء میں سوویت افواج افغانستان سے نکل رہی تھیں تو آئی ایس آئی اور سی آئی اے فاتح ایجنسیوں کے طور پر اُبھریں۔ سوویت یونین تحلیل ہو کر پندرہ ممالک کی صورت میں بکھر گیا اور جیسے ہی امریکا کے سپر پاور بننے کا راستہ ہموار ہوا ساتھ ہی اس نے پاکستان کے احسانات بھی بھلا دیئے۔ 2001ء میں اسی امریکا نے افغانستان پر چڑھائی کر دی اور بارہ سال تک طالبان سے جنگ لڑ کر بھی کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ اب امریکا افغانستان سے واپس جا رہا ہے اور اپنی اس ناکامی کا ذمہ دار اسی آئی ایس آئی کو ٹھہرا رہا ہے جو سوویت یونین جنگ میں سی آئی اے کی حلیف تھی۔ وہ یہ پروپیگنڈا بھی کرتا ہے کہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک آئی ایس آئی کے مضبوط بازو ہیں۔ امریکا کے اس خیال میں اگر صداقت بھی ہے تو آئی ایس آئی حق بجانب ہے، کیونکہ اسے ہر کام اپنے ملک کے مفاد کیلئے کرنا ہے۔

امریکا افغانستان سے واپسی پر بھارت کو وہاں اہم کردار سونپنا چاہتا ہے تاکہ طالبان دوبارہ اقتدار پر قبضہ نہ کر سکیں اور بھارت کی آشیرباد سے افغانستان کے راستے بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں گڑبڑ کی صورتحال برقرار رہے جو آئی ایس آئی کو کسی طور بھی قبول نہیں۔ کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایس آئی اتنی ہی طاقتور ہے تو اسے اپنے پہلو میں بیٹھا اُسامہ نظر کیوں نہیں آیا، جی ایچ کیو اور مہران بیس پر حملے ہوئے، آرمی کے ٹریننگ سنٹرز پر خودکش حملے ہوتے رہے لیکن آئی ایس آئی کو خبر تک نہ ہوئی۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب سندھ، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں شورش برپا ہے اور پورے ملک میں خودکش دھماکے ہو رہے ہیں ایسے میں دشمن ملکوں کا آئی ایس آئی کو خطرہ سمجھنا ایک انہونی سی بات لگتی ہے لیکن وہ شاید یہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان اس وقت غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کا گڑھ بن چکا ہے، ایک وقت میں شاید ہی کسی ملک میں اس قدر خفیہ ایجنسیاں سرگرم ہوں۔ مزید المیہ یہ ہے کہ عدم استحکام کا شکار ہمارا سیاسی نظام ان خفیہ ایجنسیوں کے اہداف کے حصول میں مددگار و معاون ثابت ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں چالیس سے زائد ممالک کی خفیہ ایجنسیاں اپنے مفادات کیلئے سرگرم ہیں، صرف بلوچستان میں اکیس ملکوں کی خفیہ ایجنسیاں گڑ بڑ پھیلا رہی ہیں جبکہ اکیلی آئی ایس آئی پس پردہ رہ کر ان تمام ایجنسیوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا رہی ہے۔ اتنی ایجنسیوں کی موجودگی کے باوجود بھی اگر پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں اور کراچی، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقہ جات میں پاکستانی حکومت کی عملداری قائم ہے تو اس کا کریڈٹ آئی ایس آئی کو ہی جاتا ہے۔ پاکستان مخالف قوتیں چاہتی ہیں کہ فوج شورش زدہ علاقوں میں پھنسی رہے مگر آئی ایس آئی فوج کو پھنسانے کے بجائے اس کا توڑ کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر محدود فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرتی ہے۔ افواج پاکستان ضرورت پڑنے پر ہی ملکی دفاع کیلئے جنگ کرتی ہیں مگر اس دفاعی جنگ کی باری بعد میں آتی ہے اور آئی ایس آئی کی دفاعی جنگ ان اداروں سے پہلے شروع ہوتی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں کو کبھی کبھی جنگ میں حصہ لینے کی نوبت آتی ہے مگر آئی ایس آئی ہر روز حالتِ جنگ میں ہوتی ہے۔

آئی ایس آئی کے کئی کارنامے ایسے ہیں جو دنیا میں کوئی بڑی سے بڑی فوج بھی نہیں کر سکی۔ آئی ایس آئی جاگ رہی ہوتی ہے تو پوری قوم بے فکر ہو کر سوتی ہے اور دشمن یہ سمجھتا ہے کہ جب تک آئی ایس آئی موجود ہے اس کی پاکستان کے خلاف کوئی بھی بڑی سازش یا براہ راست کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ آئی ایس آئی پر بلاجواز تنقید کے بجائے امریکا کی تیسری غیر اعلانیہ جنگ کا راستہ روکنے کیلئے اس کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں ،اسی میں ایٹمی پاکستان کا مفاد پنہاں ہے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ

Share this:
Tags:
institutions ISI Najeem Shah number one World آئی ایس آئی اداروں دُنیا
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف آج برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس آ رہے ہیں
Next Post آئی ایس آئی
Najeem Shah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close