Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عید الفطر انعام و اکرام کا دن

July 5, 2016 0 1 min read
Eid ul Fitr
Eid ul Fitr
Eid ul Fitr

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
آج عیدالفطرکادن ہے ۔عیدکی اصل مسرتیں تودوسروں کے چہروں پر خوشیوں کے پھول سجاناہے ۔لفظ عید “عود “سے نکلاہے جسکے معنی لوٹ آنے کے ہیں عیدکادن چونکہ ہرسال لوٹ کرآتاہے اس لئے اسکوعیدکہتے ہیں یہ اسلا م کے ماننے والوں کے لئے شادمانی کادن ہوتاہے ۔عیدالفطرکادن رمضان المبارک کے مہینہ کے فوراً بعدیکم شوال المکرم کوآتاہے ۔رحمتوں اوربرکتوںسے بھرے ہوئے مہینے رمضان المبارک کے آخری دن کی شام کو عیدکاچاندنظرآتاہے جس سے مومنوں کوبے حدخوشی ہوتی ہے کہ رمضان المبارک کے ر وزے پایہ تکمیل تک پہنچے اوران کی ماہ رمضان کے روزوں کی عبادت بارگاہ رب العزت میں قبول ہوئی ۔ ایک مہینہ کی روزہ درانہ زندگی گزارنے کے بعدمسلمان آزادی کے ساتھ کھاتے پیتے ہیں۔

اللہ رب العالمین کاشکربجالاتے ہوئے اجتماعی طورپردورکعت نمازعیدالفطر اداکرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں خوشی مناتے ہیں صدقہ خیرات کے ذریعے غریبوں کی مددکرتے ہیں۔یہ سب چیزیں عیدکی روح کوبتاتی ہیں ۔عیدکی اصل روح اللہ کویادکرناہے ۔اپنی خوشیوں کے ساتھ لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہوناہے ۔اپنے مقصدکوحاصل کرتے ہوئے دوسرو ں کے حقوق کواداکرناہے ۔رمضان المبارک کامہینہ گویاتیاری اوراحتساب کامہینہ تھا۔اس کے بعدعیدکے دن گویانئے عزم اورنئے شعورکے ساتھ زندگی کے آغازکادن ہے ۔عیدکادن دوبارہ نئے حوصلوں کے ساتھ مستقبل کی طرف اپنے سفرکے آغازکرنے کادن ہے۔

روزہ ایک اعتبارسے سمٹنے کالمحہ تھااورازسرِنوپھیلنے اورآگے بڑھنے کالمحہ تھا۔روزہ میں آدمی دنیاسے اوردنیاکی چیزوں سے ایک لمحہ کے لئے کٹ گیاتھا۔حتیٰ کہ انسان نے اپنی فطری ضرورتوں تک پابندی لگادی تھی ۔یہ دراصل تیاری کاوقفہ تھا۔اس کامقصدیہ تھاکہ وہ باہردیکھنے کی بجائے اپنے اندرکی طرف دھیان دے ۔اوراپنے آپ میں وہ ضروری اوصاف پیداکرے جوزندگی کی جدوجہدکے دوران اس کے لئے ضروری ہیں ۔جن کے بغیروہ کاروبارحیات میں مفیدطورپراپناحصہ ادانہیں کرسکتا۔مثلاًصبروبرداشت ،اپنی واجبی حدکے اندررہنا،منفی اثرات سے اپنے آپ کوبچانااس قسم کاایک پرمشقت مہینہ گزارکروہ دوبارہ زندگی کے میدان میں واپس آیاہے ۔اورعیدکے تہوارکی صورت میں وہ اپنی زندگی کے اس نئے دورکاافتتاح کررہاہے۔

Ramzan Kareem
Ramzan Kareem

اس طرح عیدکادن مسلمانوں کے لئے آغازِحیات کادن ہے۔روزہ نے آدمی کے اندرجواعلیٰ صفات پیداکی ہیں اس کانتیجہ یہ ہوتاہے کہ اب وہ سماج کازیادہ بہترممبربن جاتاہے ۔اب وہ اپنے لئے بھی اوردوسروں کے لئے بھی پہلے سے بہترانسان ہوتاہے ۔روزہ میں آدمی نے بھوک،پیاس برداشت کی تھی ۔اب باہرآکروہ لوگوں کی طرف سے پیش آنیوالی ناخوشگواریوں کوبرداشت کرتاہے۔روزہ میں اس نے اپنے سونے اورجاگنے کے معمولات کوبدلاتھا۔اب وہ وسیع ترانسانی مفادکے لئے اپنی خواہشوں کوقربان کرتاہے روزہ میں اس نے عام دنوں سے زیادہ خرچ کیاتھا۔اب باہرآکروہ اپنے واقعی حق سے زیادہ لوگوں کودینے کی کوشش کرتاہے۔

روزہ میں وہ بندوں سے کٹ کراللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہواتھا۔اب باہرآکروہ سطحی چیزوں میں الجھنے کے بجائے بلندمقصدکے لئے متحرک ہوتاہے ۔روزہ میں وہ اپنی خواہش کوروکنے پرراضی ہواتھا۔اب باہرکی دنیامیں یہ کوشش کرتاہے کہ وہ اپنے حقوق سے زیادہ اپنی ذمہ داریاں پرنظررکھنے والابن جائے۔روزہ سال کے ایک مہینہ کامعاملہ تھا۔توعیدسال کے گیارہ مہینوں کی علامت ہے ۔روزہ میں صبر،عبادت،تلاوت قرآن اور ذکرالٰہی کے مشاغل تھے ۔اب عیدسے جدوجہدحیات کامرحلہ شروع ہوتاہے روزہ اگرانفرادی سطح پرزندگی کاتجربہ تھاتوعیداجتماعی سطح پرزندگی میں شریک ہوناہے ۔روزہ اگراپنے آپ کواللہ کے نورسے منورکرنے کاوقفہ تھا۔توعیدگویاساری دنیامیں اس روشنی کوپھیلانے کااقدام ہے۔روزہ اگررات کی تنہائیوں کاعمل تھا۔توعید دن کے ہنگاموں کی طرف صحت مندپیش قدم ہے۔

روزہ جس طرح محض بھوک،پیاس نہیں۔اسی طرح عیدمحض کھیل تماشے کانام نہیں ۔دونوں کے پیچھے گہری معنویت چھپی ہوئی ہے ۔روزہ وقتی طورپرعالم مادی سے کٹنااورعیددوبارہ عالم مادی میں واپس آجاناہے ۔روزہ اللہ سے قربت حاصل کرنے کی کوشش ہے اورعیداس زیادہ نئے بہترسال کاآغازہے ۔جوروزہ کے بعدروزہ داروں کے لئے مقدرکیاگیاہے ۔عیددراصل نئی زندگی شروع کرنے کادن ہے ۔عیدکاپیغام ہے کہ مسلمان ایمانی قوت اورنئے امکانات کی روشنی میں ازسرنوزندگی کی جدوجہدمیں داخل ہوں ۔ان کاسینہ اللہ تعالیٰ کے نورسے روشن ہومسجدیں اللہ کے ذکرسے آبادہوں۔ان کے گھرتواضع کے گھربن جائیں۔

ALLAH
ALLAH

سارے مسلمان آپس میں متحدہوکروہ جدوجہدکریں جس کے نتیجے میں انہیں دنیامیں اللہ کی نصرت اورآخرت میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام کے طورپرجنت ملے ۔عیدکی اصل خوشی تویہی ہے کہ انسان کوبقائے دوام حاصل ہوجائے اسکی آخرت سنورجائے اسکی عبادت وریاضت اللہ پاک کی بارگاہ میں مقبول ہوجائے اسکی زندگی کاہرلمحہ اللہ اوراسکے حبیب ۖ کی اطاعت میں گزرے تاکہ اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہوجب وہ دنیا سے جائے توصاحب ایمان جائے قبرکے سوال وجواب میں آسانی ہوقبرمیں مثل ِجنت راحت نصیب ہوپھریومِ حساب کواسکی نجات ہو۔اللہ رب العزت اپنی پاک کتاب قرآن مجیدفرقان حمیدمیں ارشادفرماتاہے ۔ترجمہ!”اوراس لئے کہ تم گنتی پوری کرو۔ا وراللہ کی بڑائی بولو۔ اس پرکہ اس نے تمہیں ہدایت کی اورکہیں تم حق گزارہو”۔(پارہ نمبر2سورة البقرہ)اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی خوشی اورفرحت کے لئے سال میں دواہم دن مقررکئے ہیں جن میں سے ایک عیدالاضحی اوردوسراعیدالفطرکادن ہے۔

آقاۖنے پہلی عیدالفطردوہجری2 میں ادافرمائی پھراسے کبھی ترک نہ کیااس لئے یہ سنت مئوکدہ ہے ۔ حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ حضورۖجب مدینہ منورہ تشریف لائے تو(دیکھاکہ) وہاںکے لوگ دودن کھیل تماشے میں گزارتے تھے حضورنبی کریمۖ نے دریافت فرمایا کہ یہ دن کیاہیں ؟انہوں نے کہاکہ ہم ایام جاہلیت میں ان دودنوں میں کھیل تماشے کیاکرتے تھے رسول ۖنے فرمایا “اللہ تعالیٰ نے ان ایام کے بدلے میں تمہیں ان سے بہتردو ایام یوم الاضحی اوریوم الفطرعطافرمائے ہیں ۔(ابودائودالسنن کتاب الصلاة باب صلاة العیدین)حدیث پاک میں ہے کہ جوشخص ماہ رمضان المبارک میں دن کوروزہ رکھے رات کو(قیام )نوافل اداکرے اور عیدکے دن صدقہ فطراداکرکے عید گاہ میں جائے توعیدگاہ سے واپس ہونے تک اس کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔

انسان کے لئے ہروہ دن عیدکادن ہے جس دن انسان نے کوئی گناہ نہ کیاہو۔ذکرہے کہ عیدکے دن ایک آدمی حضرت علی المرتضی شیرخدا کی خدمت میں حاضرہوااسوقت آپ خشک روٹی کھارہے تھے اس شخص نے عرض کیاکہ آج توعیدکادن ہے اورآپ سوکھی روٹی چبارہے ہیں آپ نے فرمایاکہ آج عیدان لوگوں کی ہے جنکے روزے اللہ پاک کی بارگاہ میں قبول ہوئے اورانکی کوشش مشکورہوئی اوراللہ تعالیٰ نے انکے گناہوں کوبخش دیااورہماری عیدآج بھی ہے اورکل بھی ہماری عیدہے اوراس دن بھی ہماری عیدہے جس دن ہم کوئی گناہ نہ کریں ۔اسلئے ہرعقلمندآدمی کولازم ہے کہ وہ اپنی ظاہری آرائش کونہ دیکھے اوراسکاپابندنہ ہوجائے بلکہ عیدکے دن عبرت پکڑے اورآخرت کی فکرکرے اورعیدکوقیامت کانمونہ سمجھے ۔ عیدکوقیامت کانمونہ سمجھنے کامطلب بھی یہی ہے کہ انسان کے دل میں خوف خداپیداہو۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضورۖنے فرمایاکہ رمضان المبارک کی آخری شب میں اس امت کی مغفرت ہوتی ہے صحابہ کرام نے عرض کیا!یارسول اللہ ۖ وہ شب قدرہے ؟آقاۖنے فرمایانہیں بلکہ کام کرنیوالے کواسوقت پوری مزدوری دی جاتی ہے جبکہ وہ کام پوراکرلیتاہے ۔(مسنداحمد)۔

Namaz
Namaz

اللہ پاک اوراسکے حبیب ۖکی رضاکے لئے انسان ماہِ رمضان میںدن کو روزہ رکھتاہے اوررات کوقیام کرتاہے ۔دن بھی اللہ پاک کی رضامیں اوررات بھی اللہ پاک کی عبادت میں گزارتاہے ۔جب ماہِ رمضان ختم ہوتاہے توانسان کے گناہ بھی معاف کردیئے جاتے ہیں اوراسے بطورانعام واکرام عیدالفطرعطاکی جاتی ہے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیںکہ پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں کی جانے والی دعاردنہیں ہوتی ١۔شب جمعہ ٢۔ رجب کی پہلی رات ٣۔ شعبان کی پندرہویں شب ٤۔ عیدالفطرکی رات ٥۔ عیدالاضحی کی رات(بیہقی)حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ نبی کریم ۖنے فرمایااللہ تعالیٰ اس شخص کوجس نے ماہ رمضان میں روزے رکھے عیدالفطرکی رات میں پوراپورااجرفرمادیتاہے اورعیدکی صبح فرشتوں کوحکم دیتاہے کہ زمین پرجائواورہرگلی کوچہ اوربازارمیں اعلان کردو(اس آوازکوجن وانس کے علاوہ سب مخلوق سنتی ہے )کہ آقائے دوجہاں ۖکے امتیو!اپنے رب کی طرف بڑھووہ تمہاری تھوڑی نمازکوقبول کرکے بڑااجرعطا فرماتاہے اوربڑے بڑے گناہوں کوبخش دیتاہے پھرجب لوگ عیدگاہ روانہ ہوجاتے ہیں اوروہاں سے فارغ ہوکردعامانگتے ہیں تواللہ تعالیٰ اسوقت کسی دعااورکسی حاجت کوردنہیں فرماتااورکوئی ایساگناہ نہیں بچتاجسکومعاف نہ کرے۔لوگ اپنے گھروں کومغفورہوکرلوٹتے ہیں۔

حضورعلیہ الصّلوٰة والسّلام کارشادپاک ہے کہ عیدکے روزاللہ تعالیٰ زمین پرکچھ فرشتوں کانزول کرتاہے جویہ نداکرتے ہیں !اے محمدۖ کے امتیو!چلواوراپنے اس پروردگارکے حضورمیں آئوجولازوال بخشتاہے تھوڑے سے تھوڑانیک عمل بھی قبول فرماتاہے اوربڑے سے بڑا گناہ معاف کردیتاہے پھرجب سب لوگ میدان عیدگاہ میں نمازکے لئے جمع ہوتے ہیں تواللہ تعالیٰ خوش ہوکرفرشتوں سے فرماتاہے اے میرے فرشتو !تم نے دیکھاکہ امت محمدیہ ۖپرمیں نے رمضان کے روزے فرض کئے تھے انہوںنے مہینہ بھرکے روزے رکھے مسجدوںکوآباد کیامیرے کلام پاک کی تلاوت کی اپنی خواہشوںکوروکااوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کی اپنے مال کی زکوٰة اداکی اوراب ادب سے اظہار تشکرکے لئے میری بارگاہ میں حاضرہیں میں انکوبہشت میں انکے اعمال کابدلہ دوںگاپھراللہ پاک ارشادفرماتاہے اے محمدۖکے امتیو!جوچاہومانگومجھے اپنے عزت وجلال کی قسم اس موقع پرمجھ سے جو مانگوگے میں دوںگااورتم عیدگاہ سے پاک وصاف ہوکرنکلوگے تم مجھ سے خوش ہواورمیں تم سے راضی ہوں یہ ارشادات سن کر ملائکہ خوش ہوتے ہیں اورامت محمدیہۖ کوبشارت دیتے ہیں ۔(تذکرة الواعظین)۔

حضرت ابن عباس کی روایت کردہ حدیث پاک میںہے کہ شب عیدالفطرکانام شب جائزہ یعنی انعام کی رات رکھاگیااورعیدالفطرکی صبح تمام شہروں کے کوچہ وبازارمیں فرشتے پھیل جاتے ہیں اوراعلان کرتے ہیں ،جسکوجن وانس کے سواتمام مخلوق سنتی ہے کہ اے محمدۖکی امت!رب کریم کی طرف چلوتاکہ وہ تم کوثواب عظیم عطافرمائے اورتمہارے بڑے بڑے گناہوں کوبخش دے لوگ عیدگاہ کونکل جاتے ہیں تواللہ پاک فرشتوں سے فرماتاہے اے میرے فرشتو!فرشتے لبیک کہتے ہوئے حاضرہوجاتے ہیں اللہ پاک فرماتاہے اس مزدورکی اجرت کیاہے جواپناکام پوراکرے؟فرشتے جواب دیتے ہیںاے ہمارے معبود!اے ہمارے آقااس مزدورکوپوری پوری اجرت دی جائے۔

Dua
Dua

اللہ پاک ارشادفرماتاہے اے میرے فرشتو!میں تم کوگواہ بناتاہوں کہ میں نے انکے نمازاورروزوںسب کااجرخوشنودی اورگناہوں کی مغفرت بنادیاپھرفرماتا ہے اے میرے بندو!مجھ سے مانگومجھے اپنی عزت وجلال کی قسم !آج تم اپنی آخرت کے لئے مجھ سے مانگوگے میںتم کووہ ضروردوںگااورجوکچھ اپنی دنیاکے لئے مانگوگے میں اسکالحاظ رکھوںگامجھے اپنی عزت وجلال کی قسم!جب تک تم میرے احکام کی حفاظت کروگے (بجالائوگے)میں تمہاری خطائوںاورلغزشوں کی پردہ پوشی کرتارہوںگااورتم کوان لوگوںکے سامنے جن پرشرعی سزاواجب ہوچکی ہے رسوانہیں کرونگاجائوتمہاری بخشش ہوگئی تم نے مجھے رضامندکیامیں تم سے راضی ہوگیاحضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ فرشتے یہ ارشاد سن کرخوش ہوجاتے ہیں اورماہِ رمضان کے خاتمے پرامت محمدیہ کویہ خوشخبری پہنچاتے ہیں ۔(غنیة الطالبین) عیدکے دن سات قسم کے گناہ گاربخشش کی نعمت سے محروم رہیں گے ۔گراں بیچنے کے لئے غلہ کوروک کررکھنے والا،ہمیشہ شراب پینے والا،ماں باپ کی نافرمانی کرنیوالا،رشتہ ناطہ توڑنے والا،دل میں کینہ رکھنے والا،زناکار،سودخور۔

عیدکے دن مندرجہ ذیل اموربجالانامسنون ومستحب ہیں۔ مسواک کرنا،غسل کرنا،کپڑے نئے ہوںتوبہترورنہ دھلے ہوئے پہننا،خوشبولگانا،صبح سویرے اٹھ کرعیدگاہ جانے کی تیاری کرنا، صبح کی نمازاپنے محلہ کی مسجدمیں اداکرنا،نمازعیدالفطرسے پہلے صدقہ فطراداکرنا،عیدگاہ کی طرف پیدل چل کرایک راستے سے جانااوردوسرے راستے سے واپس آنا،گھرسے عیدگاہ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں عیدالفطرکے دن تکبیرات پڑھنا، نماز عید الفطر کوجانے سے پہلے طاق عددکھجوروں یاچھواروں کاکھانایامیٹھی چیزکھالینا،عیدکی نمازکے لئے خطبہ یہ سنت ہے خطبہ نمازکے بعدہوگا،عیدکی نمازکسی بڑے میدان میں اداکرناسنت ہے لیکن بڑے شہریااس جگہ جہاں زیادہ آبادی ہو۔

ایک سے زائدمقامات پرعیدین کے اجتماع بھی درست ہیں اورمیدان کی بھی شرط نہیں بڑی مساجدمیں بھی یہ اجتماع صحیح ہیں جیساکہ آج کل ہورہاہے اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ اگرکسی ایک جگہ اجتماع ہوگاتوبہت سے لوگ نمازعیدسے محروم رہ جائیں گے کچھ توحقیقی مشکلات کی وجہ سے اورکچھ اپنی سستی کے باعث۔ اللہ پاک ملک پاکستان کواستحکام اورامن کاگہوارہ بنائے ۔ہماری تمام جانی مالی عبادات کواپنے حبیب کریمۖکے صدقے اپنی بارگاہ میں قبول فرماکرہمارے لئے ذریعہ نجات بنائے ۔اللہ پاک عالم اسلام کی خیرفرمائے ۔تمام مسلمانوں کوآپس میں اتحادواتفاق کی دولت نصیب فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
0333.6828540

Share this:
Tags:
Day flowers happiness Islam month place Shawwal اسلام انعام پھول خوشیوں دن شوال عید الفطر مبارک مہینہ
Shahbaz Sharif
Previous Post انقلابی ضرور بنو! پہلے غریبوں کے حامی تو بنو
Next Post عید، خوشیوں کا دن
Eid ul Fitr

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close