Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستانی ۔۔۔ایک قوم یا کئی قومیں؟

January 13, 2014 0 1 min read
Pakistan
Pakistan
Pakistan

آج کے دور کی تازہ شریعت کے مطابق اِسلامی جمہوریہ پاکستان کی محافظ افواج وطن کے دشمنوں اور باغیوں سے لڑتے ہوئے جان سے جائیں تو وہ شہید نہیں بلکہ اگر ان کے دشمن اور باغی مارے جائیں تو وہ شہید کہلائیں گے۔ یہ بات برسوں سے ایک مخصوص جہادی نقطۂ نظر رکھنے والے گروہ کے قریب قریب ہر فرد کے دِل میں تو تھی مگر اِس کاسرِعام اِظہار جماعتِ اِسلامی کے امیر جناب منور حسن سے پہلے کسی نے نہ کیا تھا۔ ہندوستان کے بٹوارے کے بعد ہندوستان کی خوبیوں اور خرابیوں میں سے ہمارے حصے میں خرابیاں زیادہ آئیں کیونکہ پاکستان کے حصے میں برّ صغیر کے زیادہ تر قبائلی اور غیر ترقی یافتہ علاقے آئے۔ سرحد اور بلوچستان تو مکمل طور پر قبائلی علاقے تھے جبکہ سندھ اور پنجاب جزوی قبائلی اور جزوی جاگیردارانہ نظام کے تابع تھے۔ قبائلی اور جاگیردارانہ معاشروں میں حاکم طبقات کے مفادکے لیے مذہب کو ایک عمدہ آلۂ کار کے طور پر ہمیشہ اِستعمال کیا جاتا رہا ہے۔

اگرچہ یہ بات درست ہے کہمسلم لیگ نوابوں جاگیرداروں اور انگریز سرکار کے خطاب یافتہ خان بہادروں اور سروں (Sirs) کی جماعت تھی جو جدید مغربی تعلیم کے زیور سے آراستہ تھے مگر انہوں نے بھی حصولِ مقصد کے لیے مذہب ہی کو آلہ کار بنا کر سیاسی کامیابی حاصل کی تھی لہٰذا فرسودہ عوامی روایات کے ساتھ چمٹے رہنا اُسکی مجبوری بن گئی تھی جسکے باعث رفتہ رفتہ وہی طبقات جو قیام پاکستان کے سخت مخالف رہے تھے (اور اِسے ناپاکستان کہتے رہے تھے) زور پکڑتے گئے اورخواجہ ناظم الدین کے بعد سے اِقتدار پر قابض آمرانہ فکر کے حامل غیر عوامی حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کرنے لگے۔

آمروں کو تو ایسے ہی عناصر کی ضرورت ہوتی ہے اور بدیہی طور پر اِن عناصر کو آمروں کی، لہٰذا بیوروکریسی (سول و ملٹری) اور ملائیت کے اشتراک سے جو زہریلا آمیزہ بنا وہ آج تک قوم کی غالب اکثریت کی رگوں میں سرایت کر چکا ہے۔ بعض قارئین کو یہاں لفظ اکثریت کے اِستعمال پر اعتراض ہوگا کیونکہ عوام کی اکثریت تو ہر الیکشن میں مذہبی جماعتوں کو مسترد کرتی رہی ہے اور سیکولر اور نیم سیکولرجماعتوں کو ووٹ دیتی رہی ہے ، مگر میرا دعویٰ یہ ہے کہ ہمارے نیم قبائلی اور نیم جاگیردارانہ معاشرے میں تقریباً ہر فرد کے دل میں ایک چھوٹا موٹا طالبان (یا اِنتہا پسند) چھپا بیٹھا ہے جو وقت آنے پر جست لگا کر باہر آجاتا ہے اور اُچھل کود کرنے لگتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ مذہبی جماعتوں اور مولوی ملاؤں نے ہمیں ایک قوم نہیں رہنے دیا اور تحریکِ پاکستان کی روح ہمارے قومی جسد سے نکال کر فرقہ پرستی، تنگ نظریتعصب اوروحشت کا تعفن بھر دیا اور اب ہم میں کسی قسم کا اِشتراک و اِتحاد دوبارہ پیدا ہونا بہت مشکل بلکہ قریب قریب ناممکن ہو چکا ہے۔ ہم لوگ باتیں تو محمود و ایاز کے ایک ہی صف میں کھڑا ہونے کی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اِسلام نے ہمیں تمام تعصبات سے پاک کردیا ہے مگر بدقسمتی سے مجھے تاریخ کے عمیق مطالعہ کے نتیجے میں یہ یقین ہو چکا ہے کہ کسی بھی دور میں، کسی بھی صدی میں، کسی بھی عشرے حتیٰ کہ کسی بھی سال میں ایسا سنہرا وقت نہیں آیا جب ہم مسلمان کہلانے والے طبقات، قبیلوں، ذات اور برادری کے بندھنوں سے آزاد رہے ہوں۔

برّصغیر میں مسلمانوں کے درمیان ہمیشہ سادات کو وہی حیثیت حاصل رہی جو ہندوؤں میں برہمن کو حاصل تھی، مغل اور پٹھان بھی دیگر قوموں سے افضل گردانے جاتے رہے کیونکہ یہ جنگجو اور حاکم لوگ تھے، مقامی ذاتوں میں راجپوت کو نمایاں درجہ حاصل تھا کیونکہ یہ بھی سپہ گری اور حکومت کے لائق سمجھے جاتے تھے۔ سندھ اور بلوچستان میں اپنی حاکمیت اور جنگجوئی کے باعث بلوچوں کو غیر بلوچوں پر سبقت حاصل رہی او ر حتٰی کہ سندھ میں جہاں سندھی قوم پرست بہت زور پکڑ چکے ہیں، آج بھی غیر بلوچ پر بلوچ کو ایک طرح کی حاکمیت حاصل ہے اور بیشتر جاگیردار،بڑے زمیندار، وڈیرے، ذات کے لحاظ سے رند ، جکھرانی، بجارانی، کھوسہ، تالپور، جتوئی، زرداری، گادھی، مگسی، چانڈیو، جلبانی، لاشاری، لغاری، مزاری، مگسی، ڈومکی، بلیدی، دریشک اور پتافی وغیرہ سب بلوچ ہیں اور آ پ زیادہ تر انہیں میں سے منتخب اراکین کو اسمبلیوں اور سینٹ میں دیکھتے ہیں۔ پنجاب کے سرائیکی علاقوں میں بھی یہی بلوچ سردار حاوی ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں مثلاً میانوالی، کالاباغ، اٹک وغیرہ میں پٹھان غالب ہیں خواہ وہ کوئی زبان بھی بولتے ہوں۔

پنجاب کے اندرونی اور خالص پنجابی علاقوں میں راجپوت اور جاٹ برادری کے برابر کسی اور کو نہیں سمجھا جاتاکیونکہ جب یہ ہندو تھے تب بھی حاکم تھے اور جب مسلمان ہوئے تب بھی انکی حاکمیّت قائم رہی۔بعض تاریخ دانوں کے نزدیک تو برّصغیر کے قدیم حاکم طبقات کے قبولِ اسلام کی وجہ ہی یہی تھی کہ وہ اپنے علاقوں اور زمینوں کو حملہ آور قابضین سے محفوظ رکھنا یا واپس لینا چاہتے تھے۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے آکر کراچی و حیدرآباد اور ملک کے دیگر علاقوں میں بسنے والوں اور اُنکی اولادوں میں یہ تفریق بظاہر نظر نہیں آتی مگر شادی بیاہ کے معاملے میں یہ بھی بہت تنگ نظر ہیں۔ مثلاً سادات غیرِسادات میں رشتہ کرناقریب قریب گناہ سمجھتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ آلِ رسول کے متعلق اکثر غیر سیًد بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں ۔ سادات تو خیر صدیوں سے قابلِ تعظیم سمجھے ہی جاتے ہیں اب تو جب سے مذہبیت نے زور پکڑا ہے، بہت سے لوگوں نے ہاشمی، علوی، صدیقی، فاروقی، عثمانی وغیرہ ہونے کا دعویٰ کرکے عزّت حاصل کرلی ہے۔تقسیم کے بعد شجرۂ نسب لکھنے یا دیکھنے کا تو اب رواج ہی ختم ہوگیا لہٰذا اعلیٰ سمجھی جانے والی نسلوں سے تعلق قائم کرنا چنداں مشکل نہ رہا۔

اگر ہمارے معاشرے میں نسلی تفریق نہ ہوتی تو آخر اِس تگ و دو کی کیا ضرورت ہوتی؟دوسری مقامی قوموں کی طرح مہاجرین میں بھی ہندوؤں کی طرز پر پیشہ ورانہ ذات پات کا رواج ہے اور دھوبی، جلاہے، کنجڑے(سبزی فروش)، قصائی، میراثی وغیرہ کو آج بھی کمتر سمجھا جاتا ہے ۔ میں اپنے دوستوں اور خاندان بھر میں بڑا روشن خیال سمجھا جاتا ہوں مگر جب میرے بیٹے نے ایک ڈرائی کلین شاپ قائم کرنا چاہی تو خاندان بھر میں شور ہو گیا کہ لو جی اب سیّد بھی دھوبی ہونے لگے، کلجگ ہے کلجگ۔ آخر اسے توبہ کرتے ہی بن پڑی اور میں کچھ بھی نہ کر سکا۔

ہمارے ہاں مہاجرین، سندھی، بلوچ، پٹھان خاندانوں کی باہمی رشتہ داریوں کی بہت ہی کم مثالیں ملیں گی اور مکرانی شیدی برادری کو تو شاید ہی کسی برادری نے اِس قابل سمجھا ہو۔ مغربی معاشرے، جن کے ہاں شاذونادر نسل پرستی کا کوئی واقعہ ہو تو ہمارے اخبارات اسے بری طرح ایکسپلائٹ کرتے ہیں، کالے گوروں کے درمیان شادیوں کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں اور کوئی اسے برا نہیں سمجھتا۔ خود مجھ سے شادی کرنے ایک امریکی خاتون پاکستان آئیں اور آج ان سے میرا ایک گیارہ سال کا بیٹا بھی ہے۔ پاکستانیوں کو انکی حرکتوں کے باعث مہذب دنیا میں عام طور پراچھا نہیں سمجھا جاتا، پھر بھی یہاں ہزاروں غیرملکی بیویاں ہیں۔ کیا آپ نے کسی ایسے پاکستانی گھرانے کے متعلق سنا ہے جس نے اپنی بیٹی کا رشتہ خوشی سے کسی کالے کو چھوڑیں، گورے کو دیا ہو؟ صرف اِکّا دکّا مثالیں ملیں گی، وہ بھی کسی غریب پاکستانی خاندان کی بیٹی کی کسی عرب یا ایرانی و افغانی سے شادی کی۔ یہ رجحان واضح کرتا ہے کہ ہم اس روئے زمین کے متعصّب ترین افراد میں سے ہیں مگر خود کو بڑا وسیع القلب اور غیر متعصب سمجھتے ہیں۔

Karachi
Karachi

ماضئ قریب میں ایسی بھی مثالیں موجود ہیں کہ کراچی میں کسی پختون بچی نے مہاجر یا پنجابی سے کورٹ میرج کرلی تو شہر بھر کے پٹھانوں اس امر سے مشتعل ہوکر اسے پٹھانوں کی غیرت پر حملہ سمجھا، جلسے، جلوس اور ہنگامہ آرائی کی، یہاں تک کہ پریمی جوڑے پر قاتلانہ حملے کیے، بعد ازاں اِنسانی ہمدردی رکھنے والی مہذب قوموں نے انہیں اپنے ہاں پناہ دی۔ سندھ اور بلوچستان میں تو کارو کاری کے واقعات کے پیچھے اکثر یہی مسئلہ ہوتا ہے۔ پنجا ب میں البتہ مہاجرین اور پنجابیوں کے درمیان رشتۂ مناکحت قائم ہونے کی زیادہ مثالیں ہیں مگر ایک تو پنجاب اور یوپی ایک طرح سے جڑواں صوبے رہے ہیں اور تقسیم سے بھی پہلے سے انکے باشندوں کے درمیاں گہرے مراسم تھے، انگریز نے سب سے پہلے پنجاب کی سرکاری زبان فارسی کے بجائے اردو قرار دی اور اردو تعلیم کے باعث پنجاب کے گھر گھر میں اردو نفوذ کر گئی۔ یو پی اور پنجاب دونوں زرخیز زمینوں کے حامل بھی تھے لہٰذا کلچر بھی ملتا جلتا تھا اور اردو و پنجابی زبانوں کے درمیان بہت کم فرق ہے لہٰذا ایک زبان بولنے والا دوسری زبان بآسانی سمجھ سکتا ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص پنجابی بول رہا ہے اور دوسرا بغیر کسی دقّت کے اسے اردو میں جواب دے رہا ہے۔یوپی اور پنجاب کے لوگوں کی شکل و صورت اور رنگت میں بھی کوئی فرق نہیں ہے لہٰذا ان کے درمیان معاشرتی تعامل کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

یہ تو ہیں لسانی اور ذات پات کی تقسیم کی مثالیں ۔ اب مقامی اور غیر مقامی کی کشمکش جاننا چاہیں تو اندرونِ سندھ اور بلوچستان میں مقامی آبادی کے مہاجرین اور پنجابیوں کے متعلق خیالات اور جذبات دریافت کرلیں یا وہاں مقیم اردو اور پنجابی بولنے والوں سے پوچھ لیں تو وہ بنائیں گے کہ وہ مقامی آبادی کے درمیان ایسے رہتے ہیں جیسے بتیس دانتوں کے درمیان تنہا زبان۔اسی طرح کراچی میں رہنے والے ہمارے کچھ سندھی دوستوں کو مہاجرین سے تعصّب کی شکایات ہیں۔ مجھے خوب اچھی طرح یاد ہے کہ ۷۰ کی دہائی کے ابتدائی حصے میں بھٹو صاحب کے ٹیلنٹڈ کزن ممتاز بھٹو کی حکومت نے جو لسانی فسادات کروائے تھے ، ان دنوں ہمارا خاندان جیکب آباد شہر میں راتیں جاگ جاگ کر گزارتا تھا کہ سوتے میں ہمارے گھر پر حملہ نہ ہو جائے۔ شہر بھر میں جہاں اردو میں کوئی سائن بورڈ یا نیم پلیٹ لگی تھی، وہ جگہیں تباہ کر دی گئی تھیں۔ اندرون سندھ اور بلوچستا ن میں ہزاروں سال سے آبادہندو یعنی مقامی فرزندانِ زمین تو سب سے زیادہ کمزور اور ارذل مخلوق سمجھے جاتے ہیں جب کہ یہی ہندو محض ۶۶ سال قبل تک اِس سرزمین کے وارث اور کرتا دھرتا تھے۔ہماری د رسی کتابوں میں چاہے کچھ بھی لکھا جائے مگر حق تو یہ ہے کہ ہم مسلمان تاریخی طور پر رواداری سے دور ہیں جبکہ ہم پروپیگنڈا کچھ اور ہی کرتے ہیں۔

مذہبی تفریق ہندوؤں میں بھی ہے مگر یہ سوچیں کہ اگرواقعی ہندو شروع سے ہی مسلمانوں سے نفرت کرتے تھے تو محمد ابن قاسم کے قبضے سے بھی پہلے سے مسلمان اِس خطۂ ارض پر کیونکر رہ سکتے تھے؟ اور پھر ابنِ قاسم کے بعد چند عشرے مسلمانوں کی حکومت رہی اور بہت سے علاقے مقامی سرداروں نے مسلمانوں سے واپس چھین لیے تھے مگر عام مسلمان پر اس کا کوئی فرق نہ پڑا اور وہ بدستور یہاں رہتے رہے۔ہمارے تعصب کا اندازہ اس سے لگائیے کہ ہم میں سے بیشتر پاکستانی ، عیسائیوں کو کافر، بھنگی اور چمار کہتے ہیں۔ میں نے ہوش سنبھالنے سے لے کر آج تک ۴۵ سال کے عرصے میں اپنے علاوہ صرف ایک شخص دیکھا ہے جو عیسائیوں کے برتنوں میں کسی کراہت کے بغیر کھا پی سکتا تھا۔ سندھی لوگ البتہ ہندوؤں کے ساتھ کھا پی لیتے ہیں مگر کراچی میں تو میں نے تقریباً ہر شخص کو ہندوؤں کے ساتھ کھانے پینے سے کراہت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔اِسی طرح قادیانی حالانکہ ہم میں سے ہی ہیں مگر جماعتِ اِسلامی اور دیگرچند انتہا پسند مذہبی جماعتوں کے زہریلے پروپیگنڈے کے باعث اُن پر عرصۂ حیات تنگ کیا جا چکا ہے ، حتیٰ کہ پنجاب میں بعض مقامات پر تو اُن کے مردوں کی ہڈیوں کو قبروں سے نکال نکال کے باہر پھینک دیا گیا کہ اب اِس قبرستان کو خالص اِسلامی بنایا جا سکے۔ اقلیتوں کے لئے فضا اِس قدر مسموم کر دی گئی ہے کہ اُنکے لیے ترکِ وطن کے سوا کوئی آپشن ہی نہیں چھوڑا گیا ہے۔ اگر کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم جیسی سیکولر اور غیر متعصّب جماعت کا تحفّظ حاصل نہ ہوتا تو نہ جانے جماعتِ اِسلامی ان بے چاروں کے ساتھ کیا کرتی۔

اِن تفاریق سے بڑھ کر جان لیوا فرقہ وارانہ تفریق ہے جو کہیں کہیں تو ایک ہی گھر میں بھی پیدا ہو چکی ہے۔ مثلاً ہمارے گھر میں ایک ہی خاندان کے شیعہ، سنًی (بریلوی)، سنًی (دیوبندی) اور سیکولر مسلمان ایک ساتھ رہتے ہیں اور بعض اوقات مذہبی معاملے پر اختلافات اور تلخی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں زیادہ عرصہ ان بہن بھائیوں کے درمیان رشتۂ اخوت قائم رکھ پاؤں گا۔

Quran
Quran

ہمارے ملک میں قرآن کی بیسیوں ایک دوسرے سے مختلف تفاسیر ہیں۔ ہر تفسیر اپنے مخصوص عقیدے کو مدّنظر رکھ کر لکھی گئی ہے اِس طرح قرآن کو اپنے اپنے رنگ میں ڈھالا جا چکا ہے۔تقسیمِ ہند کی تحریک میں سنی(بریلوی)، شیعہ(اِثنا عشری یا بارہ اِمامی)، شیعہ (فاطمی یا اِسماعیلی و بوہری) کے علاوہ جماعتِ احمدیہ کا بڑا اہم کردار تھاالبتہ دیوبندی جماعتوں (جماعتِ اسلامی، جمیعتِ علمائے ہند، مجلسِ احرار وغیرہ) پاکستان کے سخت خلاف تھیں لہٰذا بہت ہی کم دیوبندی بھائیوں نے تشکیلِ پاکستان میں حصہ لیا مگر بعد میں انہوں نے ہوشیاری سے اس ملک کو مملکتِ خداداد مشہور کر کے مسلم لیگ کی اہمیت ختم کردی اور اسے اِسلام کا قلعے کا نام دے کر سادہ لوح اورعظمت رفتہ کے خوابوں میں خوش رہنے والے مسلمانوں کے دل جیت لیے اور تمام دنیا کو بذریعہ جہاد سرنگوں کرنے کی ٹھانی۔ پاکستان اور افغانستان اِس خواب کی محض ابتدائی منازل ہیں اور اسی سلسلے میں آج دیوبندی فرقہ پرست جماعتیں اور عسکری تنظیمیں اسی ملک پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں جسے انہوں نے ناپاکستان قرار دیا تھا کیونکہ اس زمانے میں وہ اکھنڈ بھارت کی حامی تھیں۔

انہوں نے بریلوی سنّی، شیعہ، اِسماعیلی وغیرہ کو کافر اور مشرک قرار دے رکھا ہے جبکہ احمدی تو باقی سب (علاوہ اسماعیلی و بوہری) کے لیے بھی کافر ہیں۔ کبھی یہ لوگ یا علی مدد اور یا اللہ مدد کی غیر ضروری بحثیں چھیڑتے تھے ، پھرانہوں نے خدا حافظ کی جگہ اللہ حافظ رائج کروا کے اِسلام کی خدمت کی، اب یہ گریہ و ماتم کے علاوہ تمام تفریحات و فنونِ لطیفہ یہاں تک کہ قہقہہ لگانے کو بھی غیر اِسلامی قرار دیتے ہیں اور اِس ملک کو مکمل طور پرطالبانائز کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ دیوبندی فرقہ سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ اِس تنگ نظری کے حامی نہیں ہیں مگر وہ کھل کر ان کی مخالفت بھی نہیں کرتے بلکہ ایک تذبذب کی کیفیت میں ہیں۔

ملاؤں اور نام نہاد مجاہدین کا یہ گروہ ایک ہی ہدف رکھنے کے باوجود نہایت ہوشیاری سے تین الگ الگ حصوں میں منقسم ہے۔ ایک حصہ غیر متشددانہ طور پر تبلیغ اور قلمی جہاد کے ذریعے سادہ لوح مسلمانوں کو اِسلام کی سادہ سی تعلیمات کی طرف راغب کرکے نیک نامی کا تاثر قائم کرتا ہے اور اپنے گروہ کی افرادی قوت میں اضافہ کرتا ہے جبکہ دوسرا ونگ مذہب اور سیاست کے اِمتزاج کے ذریعے اپنے حامیوں کے مذہبی جذبات کو ابھار کر نیم متشددانہ سیاست کے ذریعے اقتدار میں اپنا حصہ حاصل کرکے اس تیسرے ونگ کو چھتری فراہم کرتا ہے جو عملی جہاد کی متشددانہ تشریح پر عمل درآمد کرکے بندوق کے ذریعے فوری اِقتدار پرقبضے کے لیے کوشاں ہے۔ اِن تینوں کا اصل ہدف ہے کہ پوری دنیا سے غیر مسلموں کا صفایا یا کم از کم انہیں مسلمانوں کی آفاقی طاقت کے آگے سرنگوں کرنا۔ اِس مقصد کے حصول کیلئے ہرجائز و ناجائز طریقے اِختیار کرنے کے ضمن میں وہ شرعی دلائل بھی رکھتے ہیں جو کہ دراصل چند کمزور اور وضعی احادیث سے اخذ کرتے ہیں۔ ہنسی تو اِس بات پر آتی ہے کہ وہ اُسی مغرب کی ٹکنالوجی کے دریوزہ گر ہیں جسے یہ تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اُسی علم و سائنس کے دشمن ہیں جس کی ایجادات ،لاؤڈاسپیکر،ذرائع نقل و حمل، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائل اور سٹلائٹ فون، ریڈیو اور جدید اسلحے کے ذریعے اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہمارے سادہ لوح عوام کو ایک جھٹکا سا لگا جب جماعتِ اِسلامی کے امیر جناب منّور حسن نے کھل کر طالبان کے سرغنہ حکیم اللہ محسود کو شہید اور پاک فوج کے شہیدوں کو ہلاک یا متوفّی قرار دیا ۔ ہم اور دیگر تمام غیر متعصّب ، روشن خیال مصنفّین اور کالم نگار عشروں سے یہ کہتے آئے ہیں کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے، مختلف ناموں کے باوجود سب کے سب بنیاد پرست اور علم و ترقی کے دشمن ہیں ، چاہے وہ سلفی کہلائیں، دیوبندی، شیعہ یا بریلوی، سب کا اپنا اپنا ایک ایجنڈا ہے جن کا نقظۂ اِرتکاز ہے رجعت پسندی۔ اور جلد یا بدیر رجعت پسندی بالآخر انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہے، اور آج یہ جماعتیں بڑی حد تک کامیاب ہیں اور روشن خیال قوتیں ناکام۔ اِسی لئے میں نے جو شروع میں کہا تھاوہ نقش بہ دیوار ہے ۔ آج اِس قوم کا قریب قریب ہر شخص اپنے مذہب، فرقے، لسانی گروہ یا نام نہاد نظریاتی عقیدے کا غلام ہے اور اس کے علاوہ کوئی بات سننا پسند نہیں کرتا۔ بلکہ اب تو ایک ہی نظریہ کی سربلندی کے لیے لڑنے والے ترقی پسند اور روشن خیال بھی بری طرح دھڑے بندیوں کا شکار ہیں۔

Terrorism
Terrorism

ہمارے ملک میں فرقہ پرستوں کے اِس خوفناک گروہ کے متعلق کوئی صحافی، دانشور یا کالم نگار کھل کر نہیں لکھتا کیونکہ ایک تو اِس کے خودکش اور ٹارگٹ کلر دستوں کا خوف لاحق ہے دوسرے دیو بندی ریڈرشپ متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور تیسری زیادہ اہم وجہ یہ ہے کہ وہ کسی گروہ کی دل آزاری کو اچھا نہیں سمجھتے۔ شاید یہ لوگ اِس عفریت کی ہولناکی کا صحیح اندازہ کرنے سے قاصر ہیں اور نہیں جانتے کہ اِس کھوہ کو آج پاٹا نہ گیا اور اگر یہ بلائیں اپنی ہولنا کی سمیت بھرپور طریقے سے جلوہ نما ہو گئیں تو ہماری نازک مزاج اور بظاہر سادہ دل حکومت انہیں قابو کرنے میں ناکام رہے گی بالآخر عالمی قوتیں مداخلت پر مجبور ہوں گی کیونکہ آخر ترقی یافتہ اور مہذب اِنسانوں کوبھی تو اِسی چھوٹی سے دنیا میں رہنا ہے اور پھربڑے سرمایہ داروں کے جدید ترین اور خوفناک ترین اسلحہ کے عملی تجربات کا اِس سے بہتر موقع کب ہاتھ آئیگا؟

تحریر: محسن وحدانی
vehdani@journalist.com

Share this:
Tags:
Islam journalist Mujahideen pakistan target killer پاکستانی ٹارگٹ کلر صحافی مجاہدین
ICC
Previous Post آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: حفیظ، اسد شفیق اور یونس خان کی تنزلی
Next Post اسنو بورڈ کراس ورلڈ کپ: اسپین کے عمرویزنٹائن کی سب پر برتری
Snow Board World Cup

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close