اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ نے شجر کاری مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹر، مارگلہ ٹائون، و مارگلہ ٹائون، راول ٹائون، شہزاد ٹائون سمیت خصوصی شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان سی ڈی نے کہا اس مہم میں تمام سرکاری محکمے، سکول و کالجز کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ممبر انوائرمنٹ نے ہر مکتبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسلام آباد میں ذیادہ سے ذیادہ گرین انوائرمنٹ بنایا جائے۔
