
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تمام پولیس اہلکاروں کو آج رات دس بجے طلب کر لیا ہے۔
تمام پولیس اہلکار منگل کو رات دس بجے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوں گے، جہاں وزیرداخلہ چوہدری نثار ان سے خطاب کریں گے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد میں ہنگامی صورتحال کی وجہ سے تمام پولیس اہلکاروں کی طلبی سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
