
اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندرکا کمپیوٹر برآمد کر لیا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم سکندر کا کمپیوٹر حافظ آباد میں اس کے ایک دوست کے گھر سے برآمد کیا۔
اور اسے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سکندر کے کمپیوٹر میں ایک سال کا ڈیٹا موجود ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ سکندر کے کمپیوٹر سے ڈیٹا کے حصول کے بعد ملزم کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہو سکیں گی۔
