
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے بتایا کہ محلہ نور باوا، محلہ اسلام آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے
پولیس کی ٹیمیں یہاں مختلف اوقات میں گشت کرتی ہیں جس کی وجہ سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کم ہوگئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں دھند کے باعث کچھ وارداتیں ہوئی ہیں جن کے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
