
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دھرنے میں موجود شرکا بارش اور تیز آندھی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ تیز آندھی کے باعث پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے مقام پر لگے ہوئے خیمے اکھڑ گئے۔
