
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں تھانا ترنول کے علاقے ڈورہ میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 3 نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کرنے والے تینوں افراد کو گاوں کے لو گوں نے پکڑلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ندیم کی چند روز بعد شادی ہونا تھی۔
