
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہو گیا ہے، جس میں 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ذریعے پیمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
