
لالہ موسیٰ : 30 نومبر پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسہ کے موقعہ پر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ و حلقہ پی پی 112 کی تمام تنظیموں کے کارکنان ذمہ داران صوبائی صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشداور دیگر قائدین کا لالہ موسیٰ پہنچنے پر والہانہ استقبال کرینگے اور انکے کارواں میں شامل ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 30نومبرکے جلسہ عام اسلام آبادمیں لالہ موسیٰ وحلقہ پی پی 112کی نمائندگی سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سے کارکنان اورممبران شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے اور 30 نومبر کو اسلام آباد ہونے والے تحریک انصاف کے مرکزی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے، حکومت کا رویہ انتہائی نا مناسب ہے گرفتاریوںاور رکاوٹوںسے گھبرانے والے نہیں،جنرل الیکشن میں ن لیگ نے دھاندلی کی اور اس دھاندلی کو بے نقاب کر کے رہیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت نے دھاندلی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ تین ماہ سے دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں پر امن طور پر احتجاجی دھرنا کر کے پوری دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ جنرل الیکشن میں ن لیگ نے کیسے دھاندلی کی انہوں نے کہاکہ جب انصاف کے تمام دروازے بند ہو جائیں تو احتجاج ہی واحد حل رہ جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کر نا ہمارا جمہور ی اور آئینی حق ہے حکومت کسی اور جماعت کے جلسوں میں رکاوٹیں نہیں ڈالٹتی اور صرف تحریک انصاف کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکناں اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے اورصوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری کے لاہور سے آنے والے قافلے کا لالہ موسیٰ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
