
اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارہ کہو کی رہائشی سائرہ نامی خاتون نے گزشتہ رات بچے کو جنم دیا۔ بچہ ایم سی ایچ کے بستر نمبر 71 پر ماں کے ہمراہ تھا۔ آج صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب نامعلوم خاتون عزیزوں سے ملانے کے بہانے بچہ لے کر غائب ہو گئی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی نانی اور خالہ نے نامعلوم خاتون پر اعتماد کرکے بچہ حوالے کیا۔ زچہ بچہ وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کے باعث ہسپتال انتظامیہ کو بچے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
