
اسلام آباد (جیوڈیسک) جنونیوں کا خون گرمانے کیلئے جلسے سے پہلے تحریک انصاف کی ریلی۔ نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی۔
عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس پر وزیراعظم کے چیف جسٹس کو خط اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تحریک انصاف کی کار اورموٹر سائیکل ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہوئی اور شہر اسلام آباد کی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی ایف نائن پارک جاکر اختتام پذیر ہوئی۔
