
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پولی کلینک اسٹاف کے یونین رہنما راجا الیاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا جب راجا الیاس نماز فجر کی ادائیگی کے لیے اپنی رہائش گاہ جی سکس سے مسجد جا رہے تھے۔
راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں راجا الیاس زخمی ہو گئے۔انھیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرت حقیقات شروع کر دی ہیں۔
