لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا اجتماع ارکان برائے انتخاب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں منعقد ہواجس میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے اراکین کی کثرت رائے نے استصواب کے ذریعے یونیورسٹی آف مینجنمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میںایم فل کے طالب علم سید مستقیم معین کو سیشن 2014-15 کے لئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور منتخب کیا ہے۔
دریں اثناء اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مقام کی مقامی شورٰی کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اچھرہ میں ہوا جس میں سیشن 2014-15کے لئے ذمہ داران کا تقرر کیا گیا اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کے طالب علم دانش لقمان کو معتمد اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مقام مقرر کیا گیا۔
جبکہ دیگر ذمہ داران میں لاہورلاء کالج کے طالب علم جبران بن سلمان کو ناظم علاقہ وسطی ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے طالب علم خرم شہزاد کو ناظم علاقہ غربی، اے سی سی اے کے طالب علم احمد طور کو ناظم علاقہ جنوبی، پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم عمر فاروق کو ناظم علاقہ اسکولز، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم عبداللہ حسن کو ناظم علاقہ پروفشنل، گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم آدم ملک کو ناظم علاقہ شمالی، پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم حافظ ذوالنون کو ناظم علاقہ نیو سٹی ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے طالب علم احمد رسول کو ناظم علاقہ شرقی ،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم خبیب عبدالمالک کو ناظم علاقہ میڈیکل اور بی ایس انجئنرنگ کے طالب علم حافظ عزیر کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ہندسیہ مقر رکیا اختتام پر تمام ناظمین علاقہ جات نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
