لاہور: 66 سال قبل 25 طلبہ نے لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی بنیاد رکھی جمعیت طلباء کی عالمی تنظیموں ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ (WAMY) انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن(IIFSO) اور ایشین فیڈریشن آف مسلم یوتھ (AFMY) کی بھی ممبر ہے جمعیت ملک میں طلبہ کی سب سے بڑی اور واحد منظم ملک گیر تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ اور اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں IIFSOکی جانب سے طلبہ کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔
ملک بھر میں یوم تاسیس کی تقاریب کا انعقا د کیا جا رہا ہے، جبکہ مرکزی تقریب جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے: رات آٹھ بجے تقریب کا آغاز ہو گا۔
