لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج ارتھ ڈے کو اپنی زمین کی خوبصورتی میں قوم کی خوبصورتی کے سلوگن کے تحت منائے گی۔ زمین کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے نوجوان طبقے میں شعور اور آگاہی فراہم کرنے کے لئے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے۔
ماحول میں تبدیلی کی وجہ سے شہروں کی آبادیوں میں مسائل جنم لے رہے ہیں ، انسان اپنے ہاتھوں سے اپنے ماحول کو تباہ کر رہا ہے۔ صوبائی ہیڈکواٹرز اور بڑے شہروں میں ماحول دوست سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ، تعلیمی اداروں میں واک اور سیمنارز منعقد کئے جائیں گے۔ بڑے پیمانے پر عوام کو شعور اور آگاہی دینے سے ہی زمین کو بچایا جا سکتا ہے۔
