Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اسلامی نظریاتی کونسل اور خواتین

June 16, 2016 0 1 min read
Islamic Ideology Council
Islamic Ideology Council
Islamic Ideology Council

تحریر : سید انور محمود
پاکستان میں آج انہتر سال بعد بھی خواتین اور بچیوں کے ساتھ فرسودہ روایات پر مبنی جاہلانہ اور بہیمانہ برتاؤ کسی مؤثر روک ٹوک کے بغیر جاری ہے اور پسند کی شادی کے جرم میں لڑکیوں کو ان کے اپنے عزیز و اقرباء کے ہاتھوں ہر ممکن درندگی و سفاکی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارے جانے کی عملاً کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے میں ایک نیا رجحان یہ سامنے آیا ہے کہ بچیوں کو زندہ جلایا جارہا ہے۔ لاہور میں پسند کی شادی کرنے والی 17 سالہ زینت کو دھوکے سے گھر لے جاکر ماں، بھائی اور بہنوئی نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کی ماں نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا، لیکن اس کا بھائی فرار تھا جو اب پکڑا گیا لیکن میڈیا کے سامنے اپنے جرم سے انکار کررہا ہے، وہ سارا الزام اپنی ماں پر لگارہا ہے۔مری میں رشتہ سے انکار پر 19 سالہ اسکول ٹیچر ماریہ کو اپنے سے دوگنی عمر کے مرد کے ساتھ شادی سے انکار پر جلا کر مار دیا گیا تھا۔

ایبٹ آباد میں ایک لڑکی کی سہیلی کو پسند کی شادی کرنے میں مدد فراہم کرنے کے شبہ میں جرگہ نے کھلے عام جلا دیا ، اس جرم میں پورا گاؤں شریک تھا اور ماں نے بھی جرگے کا ساتھ دیا، بلکہ اُن کو مدد بھی فراہم کی۔ انسانی حقوق کمیشن کی گزشتہ اپریل میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک سال میں گیارہ سو لڑکیاں اور عورتیں غیرت کے نام پر قتل کی گئیں، جبکہ پاکستانی خواتین کو اکثر اس بنیاد پر بھی قتل کردیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کم جہیز لیکر آیں تھیں۔ 25فروری 2016ء میں رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خواتین حقوق کے ایک گروپ ’’عورت فائونڈیشن‘‘ نے بیان کیا کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف 5ہزار آٹھ سو جرائم ہوئے جو کہ پورے پاکستان میں ہونے والے خواتین کے خلاف جرائم کا 74فیصد ہے۔ یہاں دو پہلو سامنے آتے ہیں پہلا یہ ہے کہ ہم سماجی طور پر تباہی کی طرف جارہے ہیں جبکہ دوسرا پہلویہ ہے کہ ہم بدترین معاشی پسماندگی کا شکار ہیں۔

پاکستانی فلمساز اور ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی دستاویزی فلم ’دا گرل اِن دا ریور:پرائس فار فورگیونیس‘ کے زریعے ایک نئی تاریخ رقم کی جب انہوں نے29 فروری 2016 کوپاکستان کیلئے دوسرا آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ اس فلم سے پاکستان میں ’غیرت کے نام پر قتل‘ کا مسئلہ اجاگر ہوا ہے۔ ممتاز مذہبی اسکالرمفتی نعیم نےشرمین عبید کے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پہلے ہی اسے بے حیا کا خطاب دے دیا تھا۔ شرمین عبید کے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔

Sharmeen Obaid
Sharmeen Obaid

جبکہ ایوارڈ جیتنے کے بعد شرمین عبید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے یقین دھانی کرائی ہے کہ وہ آنر کلنگ کیخلاف قانون سازی کریں گے جو کسی بھی ایوارڈ سے بڑھ کرہوگی، افسوس نواز شریف کی یہ یقین دھانی صرف یقین دھانی ہی رہی۔ اگرچہ ملک میں غیرت کے نام پر قتل اور کاروکاری جیسے گھنائونے جرائم پر قانون سازی تو کی گئی لیکن اس سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکا اور یہ دونوں سنگین جرائم جاری و ساری ہیں۔ لاہور میں 17 سالہ زینت کے جلائے جانے کے بعد چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اس سنگین معاملے کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال نہایت افسوسناک اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے لہٰذا اس کے خلاف سخت قانون سازی ہونی چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی جانب سے ملک میں لڑکیوں کے زندہ جلائے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بجا طور پر شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا گیا اور اس بہیمانہ جرم کے خلاف فوری اور مؤثر قانون سازی پر زورد یا گیا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے یہ اہم انکشاف کیا کہ سینٹر صغریٰ امام کی جانب سے ایسے معاملات میں سمجھوتہ نہ کیے جانے سے متعلق جو مسودہ قانون پیش کیا گیا تھا، دونوں ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کی سوچ یہ ہے کہ اسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش نہ ہونے دیا جائے جس کے نتیجے میں تینوں بچیوں کے قاتل چھ ماہ بعدآزاد گھوم رہے ہوں گے۔ جب سینٹ میں شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا گیا اور دوسری طرف میڈیا اور سوشل میڈیا پر احتجاج شروع ہوا تو پاکستانی علما اور اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بیانات جاری کیے۔ پاکستان کے چالیس بااثر مذہبی علماء نے غیرت کے نام پر قتل کو’’غیر اخلاقی اور ناجائز‘‘ قرار دے دیا ہے۔

جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے اوپر بہت زیادہ عوامی تنقید کے بعد غیرت کے نام پر قتل کو جرم قرار دیا اور کونسل کے مطابق وہ یہ رائے 16 سال پہلے بھی دے چکی ہے۔ کونسل کا یہ بیان ایک عوامی دباو کا نتیجہ ہے، ورنہ اسلامی نظریاتی کونسل کو خواتین پر تشدد کرنے کی فکر تو تھی لیکن انسانی جانوں کے ضیاع پر وہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئی تھی، 16 سال پہلے موجودہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی، بحیثیت رکن کونسل اس ورکنگ گروپ کے ممبر تھے جس نے یہ رائے دی تھی۔ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ کونسل کو بے گناہ مرنے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، یہ ہی وجہ ہےکہ بغیر کسی از سر نو جائزہ کے کونسل کا کہنا ہے کہ ’’کمیٹی کی رائے میں اس وقت ملک میں اس مسئلہ سے متعلق رائج قانون شریعت کے مطابق ہے، اس بارے میں کسی مزید قانون سازی یا ترمیم کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

Law
Law

حکومت کی جانب سے قانون سازی کرکے سخت سزائیں تجویز کی گئیں لیکن اسکے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے اور پولیس آہنی ہاتھ سے اس کے تدارک اور روک تھام کےلئے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے سے یوں قاصر ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں خاندان کے لوگ نہ صرف شریک بلکہ اس میں ملوث بھی ہوتے ہیں۔ کافی واقعات میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کہ خاندان کے لوگ مل کر بہن یا بیٹی کو قتل کرتے ہیں، اس کے بعد ایک فرد پر جرم عائد کروا دیا جاتا ہے۔ بعد میں خاندان کے دوسرے افراد معافی دینے کا ’’شرعی حق‘‘ استعمال کرتے ہوئے اپنے اس بیٹے یا بھائی کو بری کروا لیتے ہیں، جس نے ان سب کی مرضی و صوابدید سے ہی اس جرم کا ارتکاب کیا ہوتا ہے(شاید لاہور کی 17 سالہ زینت کا بھائی اسی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنے جرم سے انکاری ہے)۔ اگر حکومت ان جرائم کا خاتمہ چاہتی ہے تو اسےاس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے ہونگے۔ ضرورت ہے کہ اول دور دراز علاقوں میں جرگہ سسٹم ختم کیا جائے اور ایسے جرائم کے خاتمہ کے لئے فوری اقدام کئے جائیں جس کی کسی بھی مہذب معاشرہ میں اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مشکل یہ ہے کہ ان جرائم کےلیے ملک کےموجودہ قوانین مجرموں کوسزا دینے میں ناکافی ہیں، اس لئے ان میں تبدیلی کرنے اور انہیں موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے گزشتہ دنوں سینیٹ میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ ایسے جرائم میں ضمانت کا حصول مشکل بنانے کے علاوہ دیت ، قصاص اور معافی کے ذریعے جرم کی سزا سے بچنے کے طریقہ کار کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن کے مطابق اب ظلم کی انتہا ہوچکی ہے اور وقت آگیا ہے کہ اس درندگی کومزید کسی تاخیر کے ختم کیا جائے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ اس انسانیت سوز جرم کے لیے موت کی سزا مقرر کی جائے، اس جرم کو ناقابل معافی اور ناقابل مصالحت قرار دیا جائے اور اس سلسلے میں فوری طور پر پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے اسے ملک بھر میں نافذ کیا جائے۔

لازمی بات ہے کہ اس قسم کی کسی بھی قانون سازی کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اوراسلامی نظریاتی کونسل کی اب تک کی تاریخ یہ رہی ہے کہ خواتین کا غیرت کے نام پر قتل ہو یا جہیز کم لانے پر موت کی سزا، یہ بڑی بےحسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموش رہے ہیں اور اس پراسرار طرز عمل سے غیرت کے نام پر قتل کو سماجی طور پر قبول کیا جانے لگا ہے ، اس جرم کو روکنا بہت ضروری ہے ورنہ آگے چل کر یہ پورئے پاکستانی سماج کی تباہی کا سبب بن جائے گا۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
home Islamic Ideology Council pakistan police women اسلامی نظریاتی کونسل بھائی پاکستان پولیس خواتین روایات گھر
Previous Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں
Next Post جدید دور کی سہولیات
The Kitchen

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close