
تل ابیب (جیوڈیسک) مائیک ہراری نے اسرائیل کے لئے کئی بڑے بڑے مشن سر انجام دیے جن میں ان شدت پسندوں کو نشانہ بنانا بھی شامِل تھا جن کے بارے میں اسرائیل کا خیال تھا۔
کہ انھوں نے 1972 کی اس کی اولمپکس کی ٹیم کا قتلِ عام کیا تھا۔1972 میں میونِخ کے اولمپِکس گیمز میں اسرائیلی ایتھلیٹس کے اغوا اور ہلاکتوں کے لیے بلیک ستمبر گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
ہراری پر 1998 میں ناروے میں کسی اور کے دھوکے میں ایک شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں اس پر مقدمہ چلایا گیا۔ اس سے پہلے 1973 میں للی ہیمر قصبے میں غلطی سے مراکش کے ایک ویٹر کو گولی مار دی تھی جسے غلطی سے اولمپکس کے قتِل عام کی سازش کرنے والا سرغنہ سمجھا گیا۔
