
غزہ سٹی (جیوڈیسک) اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ جبکہ ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے کار کو نشانہ بنایا اور بم برسائے جس سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینوں صہیونی فوج پر فائرنگ میں ملوث تھے۔نیویارک میں بیسیوں افراد نے اسرائیل مخالف احتجاجی ریلی نکالی اور فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کریک ڈاون مہم کے بارے میں احتجاج کیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کیخلاف مبینہ طور پر تین اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر شروع کئے گئے کریک ڈائون اور متعدد افراد کی گرفتاریوں کیخلاف نعرے درج تھے۔
