
غزہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔
اسرائیلی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کو حملہ آور قرار دے کر قتل کرنے کی نئی روش اپنائی ہے اس ریاستی دہشت گردی میں صیہونی فورسز اب تک درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔
