
استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرین کو پولیس نے منتشر کر دیا۔ تقسیم اسکوائر پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی اور پانی کی توپ چلائی گئی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
استنبول کے تقسیم اسکوائر پر مظاہرین گذشتہ 3 ہفتے قبل پولیس سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے 4 افراد کی یاد میں دھرنا دیے بیٹھے تھے کہ پولیس انہیں منتشر کرنے کیلیے وہاں پہنچی جس پر وہاں موجود مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہو گئی۔ پولیس نے مظاہر ین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔
