
اٹلی (جیوڈیسک)اطالوی صدارتی انتخابات میں اس وقت ہلچل پیدا ہوگئی جب کامیڈین صدارتی امیدوار بیپے گریلونے صرف انیس فیصد ووٹ حاصل کرنے پر کامیابی حاصل کی۔ اپنی کامیابی کے موقع پر انھوں نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ از سر نو ملکی تعمیرکریں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بے روزگاری کا خاتمہ ، بہتر اصلاحات کے ساتھ مضبوط اور مستحکم حکومت بنانے کا عزم پیش کیا۔
یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم ماریو مونٹی کی حمایت نو اعشاریہ پانچ تھی جبکہ اٹلی دس برس سے جرمن کا قرض دار تھا،ایک طویل عرصے سے اٹلی کرپشن، سیاسی بد نظمی کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار ہے ،یہی وجہ ہے کہ بیپے گریلو کو ووٹنگ میں حریف کے مد مقابل بڑی کامیابی دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب اٹلی کی بائیں بازو کی جماعت نے مخلوط حکومت بنانے یا شامل ہونے کے امکان کو رد کرتے ہوئے اپنے طور پر حکومت سازی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
