
اٹلی (جیوڈیسک) کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو ایک عدالت نے سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ان پر کوئی عوامی عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میلان چھہتر سالہ برلسکونی پر ایک نو عمر کلب ڈانسر کے ساتھ تعلقات اور ایک پولیس کیس میں اسکی مدد کرنے کے لئے اپنے عہدے کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت دو سال سے مقدمہ چل رہا تھا۔
اپوزیشن نے انکے لئے چھ برس قید کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ گزشتہ ماہ ایک عدالت نے سابق وزیراعظم برلسکونی کے خلاف بدعنوانی کے ایک مقدمے میں چار سال قید کی سزا بحال کر دی تھی۔ برلسکونی نے 2012 میں ایک زیریں عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل کی تھی۔
