
میلان (جیوڈیسک) اٹلی کے شہر میلان میں دسویں ایشیا یورپ کانفرنس شروع ہو گئی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
میلان پہنچنے پر طارق فاطمی نے کانفرنس میں شریک پاکستانی طالب علموں سے بھی ملاقات کی۔۔
انھوں نے طلبا کو اہم بین الاقوامی فورم میں شریک ہونے پر مبارکباد پیش کی۔۔کانفرنس سے چینی وزیراعظم لی کیکیانگ نے بھی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ اور ایشیا کو سلامتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا، یورپ ایشیا تعاون تنظیم کے قیام سے رکن سے ممالک کے درمیان تعلقات مزید دیرپا ہوئے ہیں۔
کانفرنس میں دنیا کے دو اہم براعظموں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی روابط کے مزید فروغ پر غور کیا جائے گا۔
