
نوشہروفیروز (جیوڈیسک) جئے سندھ کے رہنماؤں اشرف لغاری، بلاول وسطڑو، منظور وسطڑو اور دیگر نے کہا کہ جئے سندھ تحریک کے کارکنان کے خلاف غیراعلانیہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ہمیں سندھ کے حقوق اور سندھ سے محبت کی سزا دی جارہی ہےمگر ہم اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
