
جام شورو (جیوڈیسک) کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ سپر ہائی وے پر سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دو خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس نے کوچ اور رکشے کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
