
کراچی : جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کے تحت آج بروز ہفتہ، بوقت 3:30 بجے دوپہر انجمن کمپلیکس سیمینار ہال، نزد سخی حسن چورنگی، نارتھ ناظم آباد بلاک A میں ”ہماری اقدار ہمارا سرمایہ” کے عنوان سے ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ناظمہ ضلع وسطی ثمینہ قمر نے خواتین سے بھرپور اور بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔
