
لاہور (جیوڈیسک) مینار پاکستان لاہور میں جماعۃ الدعوۃ کا ملک گیر دو روزہ اجتماع اختتام پذیر ہو گیا، حافظ محمد سعید کہتے ہیں کہ اللہ کے شیر ظلم کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں، پاکستان میں اسلامی قوانین نافذ کرنا ہوں گے، مغرب اور امریکا کی غلامی سے نجات حاصل کریں گے، نوازشریف کشمیری حریت پسندوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔
مینار پاکستان پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور نظریئے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کی بقا نظریہ پاکستان کے تحفظ میں ہی ہے۔ اسلامی نظام کا قیام ہی ملک کو مسائل کی گرداب سے نکال سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ ہمارے بارے میں پروپیگنڈا کرتے ہیں جبکہ ہم پرامن لوگ ہیں حق کی بات کرتے ہیں۔ لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔
افظ سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر جبر بند کرے اور انہیں حق خود ارادیت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دعوت و جہاد کا علم بلند رہے گا۔ حافظ سعید نے کہا کہ بھارت اگر کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیتا تو وزیر اعظم نواز شریف کشمیری حریت پسندوں کے شانہ بشانہ کھڑیں ہو جائیں۔
