Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جماعة الدعوة کیخلاف اقدامات، ٹرمپ اور مودی کا حکم

February 25, 2018 0 1 min read
Jamaat-ud-Dawa
Jamaat-ud-Dawa
Jamaat-ud-Dawa

تحریر : محمد شاہد محمود
اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا جنہیں منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جن ملکوں کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نگرانی کرتی رہے گی ان ملکوں کی فہرست میں سری لنکا، عراق، ایتھوپیا، شام، سربیا، ٹرینڈاڈ، ٹوباگو، وناتو اور یمن کے نام شامل ہیں لیکن ان نو ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ بوسنیا ہرزوگوینا کا نام اس فہرست سے نکال لیا گیا ہے جن کی ایف اے ٹی ایف کی طرف سے نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ امریکہ نے اپنے یورپی اتحادیوں’ بھارت اور دیگر ممالک کی مدد سے پاکستان کا نام دہشت گرد تنظیموں کے مالی معاملات پر کڑی نظر نہ رکھنے اور ان کی مالی معاونت روکنے میں ناکام رہنے یا اس سلسلے میں عدم تعاون کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی جس پر پیرس اجلاس میں غور کیا گیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان الیگزینڈر ڈانیالے نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کا نام گرے فہرست میں شامل کرنے کی خبروں اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کی ذمہ دار نہیں ہے۔ پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور اس دوران پاکستان نے یہ اقدامات نہ اٹھائے تو اس کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

آج پوری دنیا میں مسلمان ظلم ،جبر،افلاس کا شکار ہونے کے باوجود ”دہشتگرد ”کہلارہے ہیں آخر کیوں ؟وجہ یہ ہے نکہ ہم ملت کفر کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔زندہ مثال ٹرمپ اور مودی کے حکم پرحکومت پاکستان کی فوری ایکشن لیتے ہوئے جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کیخلاف بھر پور کاروائی ہے۔جماعةالدعوة اورایف آئی ایف کے اثاثے منجمند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہی ملک بھر میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور دیگر اثاثہ جات کو قبضہ میں لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کے سبب پنجاب کی طرح ملک بھر میں رفاہی و فلاحی منصوبہ جات پر عمل کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے جس سے بلاشبہ ہزاروں کی تعداد میںطلبہ، غربائ، مساکین، بیوگان، یتامیٰ اور مستحق افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں جماعةالدعوة کے اثاثہ جات پر قبضہ کی خبریں بھارتی میڈیا نے بڑی بریکنگ نیوز کے طو رپر نشر کیں اوراسے اپنی حکومت کی زبردست کامیابی قرار دیا ہے۔ ہندوستانی ٹی وی چینلز مسلسل زہر اگل رہے ہیں کہ یہ سب کچھ ہماری حکومت کے دبائو پر کیا گیا ہے۔ بلاشبہ یہ بات حقیقت بھی ہے’ بھارت کی طویل عرصہ سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی جماعةالدعوة جیسی تنظیمیں جو کشمیریوں کے حق میں مضبوط آواز بلند کرتی ہیںان کا ناطقہ بند کیا جائے تاکہ تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کیا جائے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے برسراقتدارآنے کے بعد امریکہ بھی کھل کر بھارت کے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کے خلاف کاروائی کی جائے،اس کے ملک بھرمیں پھیلے تعلیمی،فلاحی اورطبی منصوبے بندکئے جائیں۔ ابھی پہلے مرحلہ میں تو صرف جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کیخلاف کاروائی کے مطالبات کئے گئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جماعة الدعوة بہانہ ان کا نشانہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے جسے وہ ہر صورت رول بیک کرنا چاہتے ہیں ۔ اس حوالہ سے وہ ماضی میں نہ صرف پاکستان کے ایٹمی پروگرام کیخلاف گھٹیا پروپیگنڈا کرتے رہے بلکہ عملی طور پر اسے نقصان پہنچانے کی سازشیں بھی کرتے رہے ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںلہٰذا جس طرح عجلت میں نیا صدارتی آرڈیننس پاس کیا گیا اور اب جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کے اثاثہ جات منجمدکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس پر پوری پاکستانی قوم میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ محب وطن حلقے سوال کرتے ہیں کہ پاکستانی حکمران بیرونی دبائو کا شکار ہو کر آخر کس حد تک جائیں گے؟

پروفیسر حافظ محمد سعید نے گزشتہ برس کشمیری قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سال 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا اور پورے ملک میں جلسوں، کانفرنسوںاور ریلیوں کے پروگرام ترتیب دیے تو بھارتی دبائو پر حافظ محمد سعید اور چار دیگر رہنمائوں کو نظربند کر دیا گیا جنہیں د س ماہ بعد عدالتی فیصلہ کے نتیجہ میں رہائی ملی۔رہائی کے بعدحافظ محمد سعید نے سال 2018ء کو بھی کشمیر کے نام کرتے ہوئے کہاکہ ہم پورے ملک میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور مہم چلائیں گے تواس سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی اور امریکہ نے بھی بھارت کی ہمنوائی شروع کر دی جس پر حکومت کی جانب سے بھارت و امریکہ کی خوشنودی کیلئے جماعةالدعوة کے گرد شکنجہ کسنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد پر عمل درآمد کے بہانے پہلے نیا صدارتی آرڈیننس پاس کیا گیا اورپھر جماعةالدعوة کے اثاثے منجمند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور مراکز میں باقاعدہ ایڈمنسٹریٹر بٹھا کر سب کچھ اپنے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ کیا حکومتی ذمہ داران کو علم نہیں کہ یہ وہ تنظیم ہے جو ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے سکول اور کالج چلا رہی ہے جہاں بچوں کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید تعلیم دی جارہی ہے۔

ملک میں زلزلہ، سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت ایف آئی ایف کے رضاکاروں نے ہمیشہ سب سے آگے بڑھ کر متاثرین کی خدمت کی ہے۔ جماعةالدعوة کے رضاکاروں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر بلوچستان کے ان علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں سرانجام دی ہیں جہاں پاکستان کا پرچم لہرانا جرم سمجھا جاتا تھا آج انہی علاقوں میں پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور انہی ریلیف سرگرمیوں سے متاثر ہو کر پہاڑوں پر چڑھنے والے نوجوان اپنا اسلحہ پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ جماعةالدعوة کا یہ وہ عظیم الشان کردار ہے جسے دیکھ کر سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ ظفر الحق نے اسلام آباد میں ڈاکٹروں کے ایک سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن اور جماعةالدعوة کی ریلیف سرگرمیوں سے بلوچستان اور سندھ میں علیحدگی کی تحریکیں دم توڑ رہی ہیں تاہم افسوس کہ آج اسی جماعت کے تمام رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند اور انہیں دکھی انسانیت کی خدمت سے روکا جارہا ہے۔ حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کہ اب تک بھارتی وامریکی خوشنودی کیلئے آپ نے جس قدر اقدامات کئے کیا وہ کبھی آپ سے راضی ہوئے ہیں؟۔ ان کا ڈومور کا مطالبہ کبھی ختم ہوا ہے؟۔آپ نے کتنی مرتبہ مردمجاہد حافظ محمد سعید کو نظربند کیا اور انہیں محض کشمیریوں کے حق بیرونی سازشوں کیخلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں لیکن اس کے باوجود ہر آنے والے دن دشمن قوتوں کے مطالبات بڑھتے ہی چلے جار ہے ہیں۔

کیا حکومتی کارپرداز اس کا جواب دے سکتے ہیںکہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے حوالہ سے جو قراردادیں پاس کیںان پر عملدرآمد کیلئے سفارتی محاذ پر انہوںنے کیا کردار ادا کیا ہے؟کیا یہی پابندیاں سفارتی محاذ کو سرگرم کر کے ظالم، دہشت گرد بھارت پر نہیں لگوائی جاسکتی تھیں؟۔ جس بھارت کے کہنے پر امریکہ پاکستان پر دبائو بڑھا رہا ہے کیا یہ حقیقت نہیں کہ اسی بھارت کے موجودہ وزیر اعظم کو احمد آباد گجرات فسادات میں قتل عام کا ذمہ دار قرار دیکر امریکہ نے طویل عرصہ تک اپنے ملک میںداخل ہونے پر پابندی لگائے رکھی؟۔دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی بنا رکھا ہے اور صرف کشمیر ہی نہیں پاکستان میں بھی دھماکوں اور دہشت گردی کی وارداتیں پروان چڑھانے میں مصروف ہے۔ جس ملک کا وزیر اعظم بنگلہ دیش جا کر پاکستان کو دولخت کرنے کا اعتراف کرے اور اس پر میڈل حاصل کرے اس سے خیر کی کیا توقع کی جاسکتی ہے۔؟

پاکستانی اداروں کے پاس تو بھارت کی دہشت گردی کے ایسے ٹھوس اور واضح ثبوت موجود ہیں کہ جنہیں جھٹلانا ممکن نہیں ہے۔ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے کلبھوشن جیسے حاضر سروس ہندوستانی فوجی افسراس امر کا زندہ ثبوت ہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت بین الاقوامی سطح پر بھارت کی دہشت گردی بے نقاب کرتی اور اسے دہشت گرد ملک قرار دلوانے کی کوششیں کی جاتیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ محض ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر مودی سرکار سے دوستیاں بڑھانے پروان چڑھانے والے حکومتی ذمہ داران نے اپنا فریضہ ادا نہیں کیا۔ ایسے حالات میں جب دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک ہو چکی ہیں اورہماراملک حالت جنگ میں ہے ‘ اپنے ہی ملک کی محب وطن تنظیموں کیخلاف کاروائیاں کر نا ملک کے دفاع وحصارکوکمزورکرنااوربیرونی قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے تین ماہ کا کہہ کر حکومت پاکستان پر تلوار لٹکا دی گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران بیرونی دبائو سے نکل کر آزادانہ فیصلے کریں۔ اسی سے ملک مشکل صورتحال سے نکلے گا۔ ان شاء اللہ۔

M Shahid Mehmood‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎
M Shahid Mehmood‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎

تحریر : محمد شاہد محمود

Share this:
Tags:
India Jamaat-ud-Dawa order steps Trump اقدامات ٹرمپ جماعة الدعوة حکم مودی
Fashion Shows in Saudi Arabia
Previous Post اسلامی ممالک میں بڑھتی ہوئی روشن خیالی
Next Post ڈپریشن اور ہلدی
Depression

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close