کراچی (اسپورٹس رپورٹر )جامعہ ملیہ ڈگری کالج ملیر میں 16دسمبر2013ء بروز پیر سے ہفتہ کھیل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کھیل کے دوران کالج کے طلباء و طالبات کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
وہ طلباء و طالبات جو کھلیوں کے مقابلے میں شرکت کے خواہشمند ہوں مورخہ 5دسمبر2013ء بروز جمعرات صبح 9 بجے اسپورٹس آفیسر قمر یار خان سے کالج میں رابطہ کریں۔
