Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں!

October 31, 2020 0 1 min read
Jamil Faizi Advocate
Jamil Faizi Advocate
Jamil Faizi Advocate

تحریر : علی عمران شاہین

میں نے انہیں پہلی بار اکتوبر 2010 میں دیکھا تھا جب دفاع پاکستان کونسل کا دوبارہ احیا ہوا تھا۔کونسل کی جانب سے تب امریکی دہشت گردی بالخصوص پاکستان پر لگاتار ڈرون حملوں کے خلاف لاہور کی شاہراہ قائد اعظم المعروف مال روڈ پر بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ریلی کا آغاز ناصر باغ سے ہوا اور جب یہ جی پی او چوک میں پہنچی تو جمیل فیضی صاحب ریلی کے مقصود و منتہا کے عین مطابق وکلا ساتھیوں اور دیگر دوستوں کے ہمراہ تہنیت و یکجہتی کے بینر لئے کھڑے تھے۔انہوں نے وہیں سے پرجوش نعرے بلند کئے اور پھر ریلی کے قائدین کے ٹرک پر سوار ہوکر جلسہ گاہ پہنچے۔ یہاں جلسہ عام میں ہی پہلی بار ان کا خطاب سننے کا موقع ملا۔ان کے نپے تلے انداز سے جچے تلے ادا کردہ لیکن ایمانی حرارت سے لبریز اور آہنی مہمیز لئے الفاظ نے جیسے سماں سا باندھ دیا۔پھر جب کبھی کوئی ایسی محفل سجتی تو وہ ایسے ہی بلند آہنگ ولولوں اور پرجوش جذبوں کے ساتھ تشریف لاتے اور سب کو اسی حرارت سے گرما اور پگھلا کر صیقل کرنے کی سعی میں جت جاتے جو انہیں ملک و ملت کی فوز و فلاح کی راہ پر چلتے کبھی تھکنے نہ دیتی۔

جولائی 2012 کی بات ہے کہ یورپی ممالک میں ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں اور فلموں کی تیاری و تشہیر کی خبر منظر عام پر آئی تو وہ اپنے وکلا دوستوں کو لے کر اس عہد کے ساتھ لامتناہی جدوجہد کے عزم کے ساتھ عازم سفر ہوئے کہ جب تک جسم میں جان ہے ہم اپنے تئیں اور بساط کے مطابق دفاع حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم اٹھائے چلتے رہیں گے اور جہاں اور جیسے ممکن ہے اس نقارہ حقہ اور بانگ درا کو ہر کان تک پہنچاتے اور ہر اپنے پرائے قلب و جگر پر دستک دیتے رہیں گے۔اسی سوچ پر انہوں نے الامہ لائرز فورم و حرمت رسولۖ لائرز موومنٹ کی بنیاد رکھی اور امت کو متفقات پرجمع کرنے اور آگے لے جانیکی دھن میں تحریک اتحاد الامہ سمیت کئی ایسے فورمز تشکیل دئیے۔اپنے اس سارے مشن کا آغاز انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے مرکزی داخلی دروازے پر معروفِ عالم جی پی او چوک میں کھڑے ہوکر کیا۔دیکھتے ہی دیکھتے اس نئی طرز کہن پر سجے گلشن کے خوشبو دور دور تک اپنی رعنائیاں اورضیا پاشیاں بکھیرنے لگے اور پھر یہیں سے میری ان کے ساتھ گہری قربتوں اور محبت و الفت کے نئیراہوں پر چلنے کی ابتدا ہوئی۔جیسا ان کانام جمیل فیضی تھا تو وہ واقعی ہمہ جہت و ہمہ وقت جمال و فیض کے ہر کمال میں اور عمل و کردار و گفتار میں اس سب کی معراج پر تھے…

اٹھنے بیٹھنے،چلنے پھرنے،ملنے جلنے،دوستی رکھ رکھاؤ،تعلق و میل ملاپ کے شاہ و بادشاہ تھے تو انداز گفتگو و بذلہ سنجی و لطافت و ظرافت کے اس سے کہیں زیادہ دھنی۔بات سے بات اور ہر بات کا تنک تابی سے ایسابرجستہ جواب کہ سب چاہیں کہ صرف وہی بولیں اور ہم سنتے رہیں،ساتھ ہی ساتھ شخصیت کی عبقریت کا یہ اثر کہ وہ بیٹھے رہیں ہم دیکھتے رہیں،ان کی ذات جمیلہ کی ہمہ جہتی کی لطافتیں بکھرتی رہیں اور ہم انہیں سمیٹتے رہیں۔جیسے انتہائی نفیس طبیعت و مزاج تھے ایسے ہی خوش لباس تو خامہ و قرطاس تھامنے پر ویسے ہی خوش نویس۔ان کے پاس ذکر کسی شعبہ زندگی کی ہو،ان کا مطالعہ اور یاداشت و جواب ہمیشہ سب سے بڑھ کر پایا۔دین و مذہب پر بات ہو تو قرآن و حدیث کے حوالوں اور دلائل سے یوں مدلل گفتگو کہ جیسے کوئی اس میدان کا علامہ فہامہ مخاطب ہے اور اگر بات شعر و ادب کی اور کوئی غلطی کرے یا اصلاح چاہے تو جیسے ادیب ملت موجود ہے پھر کیا فکر۔ اگر سلسلہ گفتگو معلومات عامہ پر ہو تو اس پر بھی یوں گرفت کہ کوئی ان جیسا کوئی جواب نہ ملے۔جس موضوع پر مجلس سجے،الفاظ یوں ان کی زبان سے لڑھکتے چلے جائیں جیسے سیپ کے موتی کسی نیم ڈھلواں سنگ مرمر پر سماں حرکت کرتے اپنی تنک تابی کا باندھیں….جب بھی ان کے پاس بیٹھے،من یہی چاہا کہ انہیں کچھ نہ سنائیں بلکہ انہیں ہی سنتے جائیں اور دل دماغ کو انہی کی باتوں سے منور کرتے رہیں۔

جس قدر الفتوں بھری باتوں کی حاضر جوابی و لفاظی سے اجتماع یاران میں وہ محفل جان بن جاتے وہ کمال میں نے زندگی میں کسی میں نہیں دیکھا…اور جب سب کے دلوں میں خوشیوں اور خوبصورت یادوں کی نئی سیج سجا دیتے تو پھر ساتھ ہی کہنے لگتے کہ اب اپنی اپنی تجویز دو کہ ہم کیسے دنیا کو اللہ کی اطاعت اور نبی مکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے سیرت کی راہ پر لاسکتے ہیں؟کہاں کہاں تک اور کیسے کیسے آوازہ حقہ کو پہنچا سکتے ہیں؟ انہوں نے یوں کتنے ہی نت نئے آئیڈیاز پر کام کیا۔کہیں ہفتہ وار دروس قرآن و حدیث تو کہیں سیمینارز،کانفرنسز، دعوتی لٹریچر اور جانے کیا کیا کچھ۔ہروقت یہی دھن کہ کچھ ایسا کرجائیں جو کسی نہ کسی کو بدلنے کا اور ہماری دو جہاں کی عزت ونجات کاذریعہ بن جائے۔میں نے جب کبھی کوئی اسی تحت کوئی رائے پیش کی تو کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی پس و پیش کی بلکہ مزید حوصلہ افزائی کرکے اسے آگے بڑھایا۔میرے ساتھ تو الفتوں کا سلسلہ کچھ ایسا رہا کہ کیفیت ان کے جانے کا جہاں یقین نہیں آتا تو ہر خیال کے ساتھ حالت ہر وقت یہی رہتی ہے “کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں”۔جو کہا،انہوں نے مان لیا،جہاں کہا ساتھ چل دئیے،سواری ان کی ہوتی،سارا زاد راہ ہمیشہ ان کا ہوتا اور سفر جاگسل ہوں یا لامحدود ان کی طرف سے انکار یا پس و پیش کا تصور ناممکن تھا اور پھر انہی گھڑیوں کی ان کے ساتھ باتوں سے سجی گرمئی محافل جس کی حرارتیں یقیناً سانس نکلنے پر ہی ٹھنڈی ہو پائیں گی۔ایک تو باہم یا انفرادی اٹھک بیٹھک کے رنگ و نور تھے اور ایک ان کا مجمع عام میں مخاطب ہونا کہ چلتے لوگوں کے قدم رک جاتے اور وہ انہیں سننے وہیں جی ہی چوک جہاں انہوں نے ایک منفرد پودا لگایا اور الگ جہاں سجایا تھا آگے بڑھنے کے بجائے یک دم ٹھہرنے اور ان کی آواز پر لبیک کہنے کے سوا کوئی چارہ نہ پاتے۔

اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی توحید سے محبت اتنی کہ نماز انتہائی محبت و انہماک سے ادا کرنا اور اسے ہی اپنی کل متاع حیات سمجھنا اور پھر اسی دین و وحدانیت الہی کی دعوت پیش اورتلقین کرتے رہنا ان کا جیسے مقصد حیات تھا تبھی تو اولاد کو حافظ قرآن بھی بنایا۔مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر چلنے پھرنے سے کئی ماہ معذور ہونیتک پہنچا تو وہ سب سے بیقرار لگے اور جہاں گاہے گاہے فون پر حال احوال معلوم کرتے وہیں خود چل کر ناچیز کے غریب خانے پر قدم رنجہ ارشاد فرمانے بھی تشریف لے آئے۔یہ کہانی ایک مجھ ناچیز تک محدود نہ تھی بلکہ ان کا ہر ہم جولی و ہم نوالاو ہم پیالا یہی سمجھتا کہ وہ مجھ سے ہی سب سے زیادہ پیار و محبت رکھتے ہیں اور مجھ پر ہی سب سے زیادہ اپنا سب کچھ فدا کرتے ہیں۔وہ جب کبھی جہاں کہیں ہوتے ان کی اول چاہت منشا یہی ہوتی کہ وہ میزبانی کا اعزاز بھی ہمیشہ انہی کے پاس رہے۔

شاید یہی وجہ تھی کہ ان کا پر اللہ نے کبھی رحمت ثروت کی کمی بھی نہ رکھی تھی۔وہ اپنے سچائی کی راہ کے مشن میں بھی باربار اور دوست و احباب کی خصوصی دعوتیں اسی نیت سیکرتے کہ انہیں اس مشن میں مزید تیز گام اور سبک رفتار کیا جائے اور جہاں کہیں کوئی رکاوٹ سجھائی دے تو اس کے حل کی سبیل نکالی جائے اور مزید راہیں تلاشی جائیں۔خدمت انسانیت کے تخیل و تفکیر سے اس قدر لبریز کہ ہر کس و ناکس کے لئے ہمہ وقت اپنا ہاتھ کھلا رکھتے حتی کہ تھرپارکر کے قحط زدگان تک کے لئے کنویں بھی عطیہ کئے اور کروائے۔زندگی کے آخری ماہ و سال میں لاہور میں فلاح انسانیت کے لئے ایک قیمتی قطعہ اراضی بھی عطیہ کرکے صدقہ جاریہ فیض یاب ہوئے۔جمیل فیضی صاحب کے ہمراہ چند سال کی یہ رفاقت جو بے شمار انمٹ یادیں چھوڑ گئی،میں ایسی گھڑیاں بیحساب و تعداد ہیں کہ جن میں سے ہر ایک کا رنگ الگ لیکن نرالا ہے بلکہ یہ احساس تو بیشمار لوگوں سے تب دیکھنے کو ملا جب آپ سے جہان فانی سے عالم ابد راہی سفر ہوئے تو کتنی ایسی ہستیاں بھی ان کے غم میں دم بخود و دعا گو نظر آئیں کہ جو “دامن نچوڑیں تو فرشتے وضو کریں” ۔اللہ کے دین کے سچے سپاہی کی حیثیت سے زندگی گزارنے والے جمیل فیضی ایڈووکیٹ جب کچھ عرصے کے لئے متحدہ عرب امارات جابسے تو وہی آہنگ اور وہی رنگ وہاں بھی جما لیا اور وہاں بھی نئے فورم بناتے اور ویسی ہی محفلیں سجاتے نظر آئے۔وہ گھڑی اور اس کا کرب و درد کبھی نہیں بھولے گا جب سوشل میڈیا پر ایک دوست کی ان کے پارے یہ پوسٹ دیکھی کہ وہ سخت علیل ہوکر ہسپتال ہی نہیں بلکہ وہاں وینٹی لیٹر پر منتقل ہوچکے ہیں اور اب ان سے ملاقات یا بات ممکن نہیں رہی ہے۔اس سے چند روز پہلے ہی ان کا فون آیا تھا اور وہ حسب روایت اپنے پاس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ آپ آئیں تو پھر مزید باتیں ہوں اور کچھ نئے دعوتی و تحریکی سلسلے چلا آگے بڑھا سکیں۔اب یہ دکھ زندگی کا ایک بڑا روگ بن چکا ہے کہ میں ان کی دعوت پر ان کے پاس کیوں نہ گیا۔ان کے ہسپتال پہنچنے کے بعد ہر لمحہ ہرسانس جیسے ان کی خیر مانگتے گزرا لیکن تقدیر کے لکھے وقت کوکون ٹال سکا یا ٹال سکے گا اور یہاں بھی یہی ہوا۔ان سے بچھڑے کتنے ہفتے مہینے بیت رہے لیکن آج بھی ان کے ملتے جلتے فون پر باتیں کرتے چند جملے چند لفظ ہمہ گونجتے رہتے ہیں کہ وہ جب حال معلوم کرنے پر پورے تجویدی لہجے میں “الحمد للہ رب العالمین”اور ساتھ ہی بات کرنے والے مخاطب کو”مائی لیڈر” کہہ کرآغاز کلام کرتے تو مخاطب الفت و محبت کی نئی ترنگ محسوس کرنے لگتا۔

حیات فانی کے آخری ایام جب انہیں ایک نئی طرز کی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہوا تو انہوں نے اپنی جلترنگ طبیعت و دوستوں کے ساتھ ہما رنگ قربتوں سے اسے نہ خود پر حاوی ہونے دیا اور نہ کسی کو محسوس ہونے دیا کہ وہ کس درد و کرب سے گزر رہے ہیں۔نماز عید الفطر انہوں نے حسب روایت ٹاؤن شپ لاہور میں حافظ عبدالماجد سلفی کی اقتدا میں ادا کی تو وہیں ان کے تینوں دیگر بھائی بھی موجود تھے جہاں وہ ایک ساتھ ایسے جمع ہوئے کہ قریب ماضی و حال میں ایسی نظیر نہ ملے اور پھر یہ ملاقات آخری ملاپ ہی ثابت ہوا۔جمیل فیضی بھائیوں کے ساتھ خوشیوں کے یہ لمحات سمیٹتے اپنی قیام گاہ بحریہ ٹاؤن یہ کہہ کر روانہ ہوئے کہ بہت تھکا ہواہوں کچھ آرام چاہتا ہوں اور چلتا ہوں۔کون جانتا تھا کہ وہ آرام کی اس راہ پر روانہ ہونے والے تھے جہاں اب صرف یہی کچھ ان کا منتظر تھا۔نصف شب ان کے بھائی مدثر فیضی کو ان کا فون آیا کہ جی گھبرا رہا اور طبیعت بگڑ رہی ہے۔بھائی وہاں پہنچے تو بخار سے تن بدن جیسے جھلس رہا اور سانس اکھڑ رہی تھی۔ایک دن اسی حال میں گزرا اور پھر حالت ایسی بگڑی کی بات وینٹی لٹر تک جا پہنچی۔ ہسپتال کے اس آخری سفر میں ان کے بھائی مدثر فیضی کے بقول ان کی زبان پر یہی جملہ جاری تھا۔”اے اللہ!میں تجھ سے راضی ہوں تو مجھ مجھ سے راضی ہوجا……”پھر اسی تکلیف میں ایسے ہی ہوش سے بیگانہ ہوئے کہ سب کو ہی ہوش سے بے گانہ کرگئے۔

9جون 2020 کی صبح وہ گھڑیاں قیامت صغریٰ جیسی ہی تھیں کہ جب ایک اور محسن اعظم و مربی و رہنما و دوست سیف اللہ خالد صاحب کا فون آیا اور انہوں نے یہ سماعت و حیات شکن خبر سنائی کہ جمیل فیضی صاحب داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اور اب ان کے غسل اخیر و تکفین و تجہیز کا اہتمام کرنا ہے۔پھر جب ان کو ہمیشہ کے لئے رخصت کرنے کا وقت آیا تو ان کا دیدار بھی اس وجہ سے نصیب نہ ہوسکا کہ جو موت کے وقت شہادت کی دعا وہ عموماً و خصوصاً مانگا کرتیوہ یقیناً پوری ہوچکی تھی جو پہلے سمجھ بھی نہ آتی تھی۔اطبا نے بتایا کہ ان کے یوں رخصت ہونے کی وجہ کورونا کی وبا بنی ہے اور ہاں تبھی یاد آیا کہ حضور نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایسی وبا سے چلے بسنے والے کو شہادت کا مڑدہ عظمیٰ سنایا ہے۔انہیں لامتناہی سفر پر رخصت کرنے ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد پہنچی تھی اور یہ وہ لمحے تھے جب لوگ اپنے پیاروں کی اجساد خاکی سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے تھے کہ ان کے قریب آنے کا بھی سوچا تو موت یقینی ہے۔یہاں انہیں ہمیشہ کے لئے رخصت کرتے دعاکے لئے علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر اور بوجہ تاخیر مفسر قرآن استاد سیف اللہ خالد امامت جنازہ پر موجود تھے جنہوں نے باری باری رب کے حضور ان کے لئے آخری مناجاتیں نماز جنازہ میں درد دل سے پیش کیں۔وہ جو بچپن سے سنتے تھے کہ ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا،محض 55برس کی عمر میں جمیل فیضی صاحب کے رخصت ہونے سے واقعی پہلی بار اپنے شہر اور اپنے من تن کے عالم کا بالکل یہی حال ہوا اور تک ویسا ہی ہے،ان کی ہمہ وقت یادوں کے جھرکوں میں قلب و جگر اور جسم و جاں کے رویں رویں سے جہاں ان کی روح پر فتوح کے لیے مغفرت کامل کی دعائیں نکلتی ہیں وہیں ساتھ ہی یہ احساس بھی ساتھ ہی ہوتا ہے کہ رب العالمین ہمیں ان کا ساتھ جنتوں کے مقام علیین میں بھی عطا کرے…. واقعی کیا کہنے اس شخصیت کہ کیا ہی آزاد مرد تھا جس کے غم سے دل کبھی آزاد نہیں ہوتا تو اجل کی طرف سے تقدیر اور وقت مقررہ پر ہر نفس کی رخصتی کا اٹل فیصلہ ہی کچھ قرار دیتا ہے۔سچ تو یہ ہے کہ جمیل فیضی کی شکل میں ہمارے بیچ
اک روشن دماغ تھا کہ نہ رہا
اک جلتاچراغ تھا کہ نہ رہا۔
اور ہم تھے کہ ان کی قدرجانی نہ پہچانی اورانہیں کھو دیا

رب کریم آپ کی بخشش کاملہ اور مغفرت تامہ فرماکر ان کی روح پر فتوح کو اعلیٰ علیین کا مکین و مقیم بنائیں اور ہمیں وہی فکر و تحریک عطا کرے جو وہ لئے زندہ رہے اور جس کی حرارت سے وہ سب کو متحرک رکھنا اور دیکھنا چاہتے تھے۔ آمین یا خیر الغافرین

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر : علی عمران شاہین

Share this:
Tags:
Jamil Faizi Advocate leader memories pakistan پاکستان جمیل فیضی ایڈووکیٹ رہنما یادیں
DMC KORANGI KARACHI
Previous Post بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مثالی بلدیات انتظامات
Next Post غداری سرٹیفیکیٹ
Ayaz Sadiq

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close