
ماسکو (جیوڈیسک) روسی پارلیمنٹ ڈوما کے بین الاقوامی امور کے کمشن کے سربراہ الیکسی پوشکوف نے جاپان کے شہروں پر ایٹم بم گرائے جانے کے سبب معذرت نہ کرنے پر امریکی صدر اوباما کوہدف تنقید بنایا ہے۔
پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے کمشن کے سربراہ نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اوباما کے دورہ ہیروشیما کے موقع پر ردعمل دیا ہے۔
