
ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں دو اسٹیل پلانٹس میں دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دو مختلف پلانٹس میں دھماکوں کے وقت تقریباً 3 ہزار ملازمین کام کر رہے تھے جن میں سے 9 افراد پہلے پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔
جبکہ دوسر ے پلانٹ میں دھماکے کے باعث 4افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
