
ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے ماونٹ اونٹیک آتش فشاں پر لاوے سے جھلس کر مرنے والوں کی تعداد چون ہو گئی۔
جاپان میں اوناکی گاوں میں ماونٹ اونٹیک آتش فشاں چند قبل اس وقت اچانک پھٹ پڑا تھا جب لوگوں کی بڑی تعداد سیاحت اور کوہ پیمائی میں مصروف تھی۔
آتش فشاں سے راکھ اور لاوا اس قدر تیزی سے نکلا کہ لوگوں کو جان بچانے کا موقعہ ہی نہ ملا، اب بھی ایک درجن کے لگ بھگ افراد لاپتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔
