
ٹوکیو (جیوڈیسک) کیا کوئی کسی دیوار ، تالاب کے پانی یا کمرے کو صرف زپ کھینچ کر دو حصوں میں تقسیم کر سکتا ہے اس سوال کا جواب یقیناً نفی میں ہوگا مگر جاپان میںا یک آرٹسٹ نے ایسا کمال کرکے دکھا دیا ہے۔
بتایا گیاہے کہ کٹاگا واجون نامی جاپانی شہری نے پہلے تو دیواروں اور چلنے کیراستوں پر 2 ڈی ورژن کی پینٹنگ سے انسانی انکھوں کو دھوکا دیا مگر ایک تالاب میں تو تھری دی زپ کے ذریعہ سب کو حیران کر دیا۔
