
ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کی پارلیمنٹ نے متنازعہ سیکورٹی بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ حزب اختلاف نے بل کی منظوری کے وقت شدید بد نظمی کا مظاہرہ کیا اور ووٹنگ روکنے کی بھی کوشش کی۔
اس سیکورٹی بل کی رو سے جاپانی افواج کو ملکی سرحدوں کے باہر لڑنے کی اجازت مل جائے گی۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی قانون سازی ہے۔
