Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شعری کہکشاں کا ایک دلکش رنگ اقبال جاوید

December 4, 2017 0 1 min read
Iqbal Javaid
Iqbal Javaid
Iqbal Javaid

تحریر : واجد علی
جواں فکر شعراء کا ذکر کیا جائے تو اقبال جاوید کا نام نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہتا۔ انہوں نے 3اپریل1960 کو پاکستان کے شہربہاولپور میں ادبی ماحول میں آنکھ کھولی۔ ان کے والد نور احمد کا روزگار اگرچہ سرکاری ملازمت اور زمیندارہ تھا مگر تعلیم یافتہ اور ادب شناسی کی بنا پر ان کے ہاں ادبی تقاریب اور محفل مشاعرہ کا انعقاد باقاعدگی سے ہوا کرتا تھا ۔ان دنوں بچوں کا ایک رسالہ”ہدایت” باقاعدگی سے ان کے گھر آتا تھا۔یوں اقبال جاوید کا ادبی اور شعری ذوق و شوق تحریک پاتا رہا۔ انہوں نے شعر لکھنے کا آغاز جماعت پنجم سے کیا ۔شروع شروع میں وہ نامور شعراء کے منتخب اشعاراپنی ڈائری میں محفوظ کیا کرتے تھے۔ ان کا اس زمانے کا ایک قطعہ۔

آب لالہ گو جو پیتے ہو
ہوش میں بھی رہو مزہ تب ہو
ہو کے مدہوش گر پڑے گر تم
پھر سمجھو لو کہ طفل مکتب ہو

وہ درجہ پنجم تک کانونٹ سکول بہاولپور کے طالب علم رہے، بعدازآں انہوں نے لارڈ فیض رساں سکول اور گورنمنٹ ایس۔ڈی، ہائی سکول بہاولپور سے تعلیم حاصل کی۔ میٹرک کے بعد انہوں نے ٹیکنکل کالج بہاولپور سے ڈپلومہ کیا۔ کاٹن کوالٹی ٹیسٹنگ کا کورس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا اور سندھ ٹنڈو جام سے مختلف ڈپلومے کرنے کے بعد ایک عرصہ تک کاٹن کلاسر اور جننگ سپیشلسٹ کے طور پر کاٹن ایکسپورٹ کارپوریشن اور ٹریڈنگ کارپویشن سے منسلک رہے ۔اس دوران ان کا شعری شوق بھی جاری رہا ۔2007 میں دی سٹی سکول بہاولپور سے منسلک ہو گئے اور اردو اور موسیقی کے استاد کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔ شاعری میں آپ کو محسن نقوی،بیدل حیدری،شہاب دہلوی اور مناظر حسین نظر(جو احسان دانش کے شاگرد تھے) کی سرپرستی حاصل رہی۔انہیں مقامی اور قومی سطح پرکئی توصیفی اعزاز حاصل ہیں ابھی حال ہی ایک غیر سرکاری تنظیم BJF(بہاولپور جرنلسٹس فورم )نے قلم کاروں اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات دینے والوں کے لیے ایک ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ تھے ۔اس موقع پر اقبال جاوید کے فن کے اعتراف میں انہیں حاصل زندگی ایوارڈ پیش کیا ہے جس کے وہ یقینی طور پر حق دار تھے۔ان کی ایک نظم بعنوان”شب گزیدہ”حاضر خدمت ہے۔

”شب گزیدہ”
ردائے مہتاب و کہکشاں شب نے اتاری
اور سحر کی نور سی رو پہلی کرنوں کی قبا کو
زیب تن کر کے،جو محو خواب تھے ان کو
پیام زندگی بخشا
مگر دل ازل سے جن کے
تنہائی،اداسی،رنج وغم
محرومیوں اور حسرتوں کا
ایک ہی موسم محیط بیکراں ہو
رتجگے جن کا مقدر،تیرگی جن کی رفیق زندگی ہو
اور اجالے جن کو ڈستے ہوں
سحر تو موت ہے ان کی
سحر تو موت ہے ان کی
سحر تو موت ہے ان کی

میں سمجھتا ہوں کہ اقبال جاوید نے بچپن ہی سے زندگی کا مطالعہ و مشاہدہ جذباتی،جمالیاتی اور نفسیاتی پہلوئوں سے کیا ہے۔تفکر ان کے مزاج کا حصہ ہے لیکن وہ شاعری میں منطقی انداز اختیار نہیں کرتے ہیں بلکہ ہمیشہ جذبے اور خیال کو اہمیت دیتے ہیں۔ان کے یہاں تجربات و احساسات کا تنوع بھی ہے اور شعری تصورات کا ربط بھی۔وہ ہر چیز کو جمالیاتی ڈھانچے میں ڈھالنا خوب جانتے ہیں۔زندگی کے تمام تجربے کا متبادل ان کے یہاں نقش جمال کی صورت موجود ہے۔مجموعی طور پر ان کی شاعری میں زندگی کا المیہ پہلو زیادہ نمایاں ہے اس میں غم زندگی،غم روزگار اور غم عشق کے علاوہ ان کی ذاتی نا آسودگیاںبھی شامل ہیں۔
اقبال جاوید کی ایک نعتیہ ہائیکو قارئین کے ذوق مطالعہ کی نذر۔

نعتیہ ہائیکو
آپ کا فرمان عالی شان ہے
ایک دن ایسا بھی لوگو آئے گا
وقت سے برکت اٹھا لی جائے گی

فی زمانہ ان گنت ایسے گھر ہیں جن میں غربت و افلاس کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور دوسری جانب خواص کے روز شب ہر ذی شعور پر روز روشن کی طرح عیاں ہیں اسی موضوع اقبال جاوید کے یہ دو شعر دیکھئے ۔
وہاں خزاں کے دنوں میں بھی پھول کھلتے ہیں
یہاں بہار کا موسم بھی زرد رہتا ہے

ہیں اپنے شہر میں ایسے بھی گھر جہاں جاوید
کبھی چراغ کبھی چولہا سرد رہتا ہے

میں سمجھتا ہوں کہ غالب اور اقبال جاوید کو ایک جیسا عہد ملا ہے ۔غالب کے دور میں پرانی قدروں کی ٹوٹ پھوٹ،مغل تہذیب کے انحطاط اور سماجی اقدار کا رہا سہا بھرم اٹھ گیا تھا۔آج اقبال جاوید کو ایک ایسا دور ملا ہے جس میں اخلاقی قدریں ناپید ہو چکی ہیں۔خوشامد پسندی سکہ رائج الوقت ہے۔شاعری کا معیار صرف اور صرف اقرباء پروری تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ اگر کوئی نیا شاعر انجمن باہمی ستائش کا ممبر ہے تو اسے دنوں میں ذرائع ابلاغشہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیتے ہیں اور پھر وہ شاعر خود پسندی کی فصیل میں ہمیشہ کے لئے قید ہو جاتا ہے اور تمام حیات وہ یہ جان ہی نہیں پاتا کہ شاعری کا اصل اور حقیقی مقام کیا ہے اور اس نے کتنی منزلت طے کی ہے۔ اقبال جاوید وہ شخصیت ہیں جنہوں نے تمام نا مسائد حالات کے باوجود اندرون ملک و بیرون ملک میں نام کمایا ہے جبکہ انہوں نے اپنے کسی تعلق کو اپنے ذاتی مفاد اور تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا۔ ”وہ میرا دوست”کے عنوان سے ان کا یہ قطعہ دیکھئے ۔

گرگ سا ،زاغ سا،سنگ چور سا،کرگس جیسا
پیر فرتوت،بلا عہد شکن اور کذاب
مصلحت کیش،مہا محسن کش ابن الوقت
فطرتاً پتھر دل ،ظالم و جابر قصاب

یہ بات قابل رشک ہے کہ وہ گیت،غزل،نظم اور ہائیکو کے باکمال تخلیق کار ہیں اور یہ بات بلا شک و شبہ کہی جا سکتی ہے کہ ان کا قلم بے تکان لکھتا ہے، خوب لکھتا ہے اور بہت تفصیل سے لکھتا ہے ان کا اپنا رنگ ہے اپنا زاویہ نگاہ اورالگ شناخت ہے۔ ان کے کلام کی خصوصیات پر کچھ لکھناسورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ فکر و فن کی باریکیاں ان کے آگے طفل مکتب نظر آتی ہیں بلا شبہ اقبال جاوید ایک عبقری شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے اپنی مجموعی شاعری سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک مخصوص دھارے میں بندھنے کے عادی نہیں ہیں بلکہ تنوع ان کی فطرت میں شامل ہے۔ان کی اس غزل کا رنگ دیکھئے۔

حالات بدلتے ہیں یوں بھی ہرچند گمان نہیں ہوتا
وہ کچھ بھی ہوتے دیکھا ہے جس کا امکان نہیں ہوتا

غزلوں کو خون پلاتے ہیں گمنامی میں مر جاتے ہیں
ایسے بھی سخن ور ہوتے ہیں جن کا دیوان نہیں ہوتا

ممکن ہے غلط بھی ہو لیکن ہم نے تو یہی کچھ دیکھا ہے
ہر اچھا شاعر فطرت میں اچھا انسان نہیں ہوتا

چاہت کا معطر جھونکا جسے چھو جائے کبھی انجانے میں
اس شخص کی سوچوں کا آنگن ہر گز ویران نہیں ہوتا

ہر وقت زبانیں کاٹنے کا قانون بنایا جاتا ہے
مذہب کے نام پہ کون سے دن جاری فرمان نہیں ہوتا

تم کیوں جاوید جھجھکتے ہو ڈنکے کی چوٹ پہ بات کرو
جو سچ کہنے سے گھبرائے مرد میدان نہیں ہوتا

اقبال جاوید کی شاعری کا دائرہ کارنہ صرف وسیع ہے بلکہ ان کی شاعری میں موضوعات کی انفرادیت اور ندرت پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے ۔ ان کے کلام میں جذبوں کی صداقت،کلام کی شیرینی و ملاحت اور عرض ہنر میں دیدہ و دل کی بصارت جگہ جگہ جلوہ افروز نظر آتی ہے۔ وہ نہ تو مافوق العادت اوہام وتخیلات کے اسیر ہیں اور نہ ہی ماورائیت کے دلدادہ بلکہ زمین پر ننگے پاؤں چل کر زمینی حقیقتوں کا بچشم خود مشاہدہ کرتے ہیں اور ان سے بے باکانہ آنکھیں ملا کر باتیں کرتے ہیں۔ ان کے افکار و خیالات میں قدامت یا باسی پن کا کوئی احساس نہیں ہوتا، تازہ کاری ان کاوصف خاص ہے۔ان کی غزل کے یہ اشعار دیکھئے کہ کس طرح دعوت فکر دیتے ہیں۔

سفر سفر ہے سمجھ سوچ کر تلاش کریں
جو ہم مزاج ہو وہ ہم سفر تلاش کریں

مزہ تو تب ہے کہ ضمیمہ نکالنا پڑ جائے
کوئی انوکھی ،اچھوتی خبر تلاش کریں

اسی لئے تو کہا تھا کہ سر جھکا کے چلو
اب آئو مل کے سبھی اپنے سر تلاش کریں

لبوں تک آنے سے پہلے مراد کو پہنچے
سوال کرنے سے پہلے وہ در تلاش کرنے

کسی صدا کو جہاں داخلے نہ ملتے ہوں
ہم ان خموش جزیروں میں گھر تلاش کریں

ان کی غزلیں تغزل سے بھر پوراور فنکارانہ حسن کاری سے مزین ہوتی ہیں۔ تراکیب کی خوبصورتی، تشبیہات کی ندرت،الفاظ کا جادوئی اثر، نرم وخوشنما قافیوں کے موتی، مشکل اضافتوںکے باوجودمصرعوں کی روانی اور ان سب پر مستزاد آپ کی کسر نفسی دلوں کو متاثر کرتی ہے۔ اقبال جاوید کی غزلیں نہایت خوبصورت ردیفوں میں طرز ادا کی خوشنمائی کے ساتھ ساتھ انفرادی طر زِفکر اور جدت پسندی کی بھی نمائندگی کرتی ہیں۔ وہ تجربات کی دلکشی کوکلام کی روح میں سموکر احساس کی خوشبو جگاتے ہیں اور قاری کے دل و دماغ کومتاثر کرکے جمالیاتی شعور کی آبیاری کرتے ہیں۔غالب،اقبال،فیض،فراز اور محسن نقوی ان کے پسندیدہ شعرا ہیں۔ اقبال جاوید شاعری کے علاوہ فن موسیقی پر بھی خوب دسترس رکھتے ہیں۔ وہ خوب صورت اور سریلی آواز کے مالک ہیں اورموسیقی میں مستعمل تقریباً دس سازوں پر یکساں مہارت رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں صحت کے ساتھ لمبی زندگی دے تاکہ وہ یونہی اردو ادب کی خدمت کرتے رہیں۔

Wajid Ali
Wajid Ali

تحریر : واجد علی

Share this:
Tags:
javed iqbal pakistan poet student بہاولپور پاکستان طالب علم
Javed Hashimi - Nawaz Sharif
Previous Post جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی، کلثوم نواز کی رضامندی سے مشروط
Next Post دو مُلّاؤں میں
Faizabad Sit

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close