
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سنی تحریک نے کراچی میں رنچھوڑ لائن کے سیکٹر انچارج جاوید قادری کے قتل کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سنی تحریک کے جاوید قادری کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ جامعہ کلاتھ کے قریب ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد کارکنوں نے جاوید قادری اور دیگر کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دھرنا دیا۔
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا سکتا ہے لیکن وہ امن وامان کی صورت حال کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ پولیس کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔ جنازہ کو قبرستان لے جاتے ہوئے اطراف میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
