
لاہور (جیوڈیسک) ناگزیر وجوہات کی بنا پر فلم سایہ خدائے ذوالجلال کی شوٹنگ ملتوی ہونے کے باعث اداکار جاوید شیخ اور جیا علی کی لاہور آمد موخر ہو گئی۔
بتایا گیا کہ پانچ ماہ کے وقفے کے بعد مذکورہ فلم کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اب دونوں فنکار 11 اپریل کو لاہور آ کر فلم کی شوٹنگ کرائیں گے۔
