
کراچی (جیوڈیسک) اداکار جاوید شیخ نے 100 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں جاوید شیخ کو بھارتی سپراسٹار شاہ رخ خان کے باپ کا کردار ادا کرنا تھا۔ اب یہ کردار انوپ کھیر ادا کر رہے ہیں۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ میں ان دنوں پاکستان میں کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہوں اس وجہ سے انڈیا جانے سے انکار کیا ہے فرح خان نے مجھے اس فلم کے لیے رابطہ کیا تھا مگر میں نے انکار کر دیا۔
