
اسلام آباد (جیوڈیسک) پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کا رویہ ترک کرنا چاہئے۔ پمز میں کوئی لاش موجود نہیں ہے۔ ثابت ہو جائے کہ ہسپتال میں تین سے زائد لاشیں تھیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ سیاستدان سیاست اپنے درمیان ہی رکھیں۔ دھرنوں کے قائدین اداروں کو بدنام نہ کریں۔
