
جئے سندھ متحدہ محاز کی جانب سے گرفتار کارکنان کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کر تے ہو ئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کے کئی شہروں میں جئے سندھ کے محب وطن کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے۔
اور گرفتاری کے بعد انہیں لاپتہ کر دیا گیا ہے جو کہ انکے ساتھ سر سرزیادتی ہے۔ کارکنان نے اعلیی حکام سے گرفتار کارکنان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
