
جدہ (جیوڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایئرپورٹ پر بس حج ٹرمینل میں گھسنے کے باعث 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل میں ایرانی زائرین کی بس داخل ہوگئی جس کے باعث 2 ایرانی زائرین جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کنگ فہد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
