Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جے آئی ٹی پر جوابی وار

July 19, 2017 0 1 min read
Supreme Court
Supreme Court
Supreme Court

تحریر : پروفیسر مظہر
17 جولائی کوجے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت شروع کر دی ۔سماعت کے آغاز پر ہی شریف فیملی نے اِس رپورٹ کو چیلنج کر دیا جس پر دلائل 18 جولائی کو شروع ہوں گے۔پہلے دِن کی کارروائی میں وقفے کے دوران اور سماعت کے خاتمے پر سپریم کورٹ کے باہر ایک دفعہ پھر نواز لیگ اور تحریکِ انصاف کی جانب سے مجمع لگا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ اصل عدالت سپریم کورٹ کے باہر ہے نہ کہ اندر ۔ تحریکِ انصاف کے بابر اعوان اور فواد چودھری نے ایسی زبان استعمال کی جو کسی ”ڈان” کی تو ہو سکتی ہے ،سیاستدان کی نہیں ۔گھاٹ گھاٹ کا پانی پیئے بابر اعوان نے کہا کہ نوازلیگ نے گزشتہ رات اسلحہ اور ڈنڈے بانٹے ۔ نوازلیگ حملے کے لیے آئے گی تو لگ پتہ جائے گا ۔ فواد چودھری نے محترمہ مریم نواز کو نشانۂ تنقید و تضحیک بناتے ہوئے کہا کہ اُن پر فوجداری مقدمہ بنتا ہے جس کی سزا سات سال ہے ۔ اُس نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کو عدالت بلانا ضروری ہے تاکہ اُن پر جرح کی جا سکے ۔ یہ دونوں اصحاب جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کرتے رہے جو کسی بھی صورت میں ملکی مفاد میں نہیں۔

عقیل و فہیم اہلِ وطن بتائیں کہ کیا ٹکراؤ کی سیاست کسی بھی ملک و قوم کے لیے سمِ قاتل نہیں ہوتی؟۔ کیا کپتان صاحب وہی کردار ادا نہیں کر رہے جو پی این اے کی تحریک میں اصغر خاں کا تھا اور جس کا نتیجہ طویل مارشل لاء ، کلاشنکوف کلچر اور اندھی ،بے چہرہ جنگ کی صورت میں نکلا۔ یہ جنگ تاحال جاری ہے جس میں ہم ساٹھ ہزار سے زائد جانیں گنوا چکے اور اپنی معیشت کو عشروں پیچھے دھکیل چکے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ کرپشن کے ناسور کو ختم نہیں ہونا چاہیے ۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ قوم کی نَس نَس میں سمائے اِس ناسور کا عملِ جراحی بہ اندازِ حکیمانہ کیا جانا چاہیے ۔ اگر شریف خاندان کرپشن میں ملوث ہے تو اُسے نشانِ عبرت بنا دینا ہی ہر کسی کا فرضِ عین ٹھہرا۔ سوال مگر یہ ہے کہ اِس کا فیصلہ کون کرے گا؟۔ کیا تحریکِ انصاف سڑکوں پر آکر دھرنوں کی صورت میں کرے گی یا شیخ رشید کی جلاؤ گھیراؤ اور لاشوں کی خواہش پوری کی جائے گی؟ ۔ کیا میڈیا پر بیٹھے بزرجمہر اِس کا فیصلہ کریں گے یا پھر فوج کو آواز دی جائے گی۔

زندہ قومیں تو فیصلوں کے لیے درِعدل کھٹکھٹاتی ہیں لیکن ہمارے فیصلے یا تو نیوزچینلز پر ہوتے ہیں یا پھر سڑکوں پر۔ آج کپتان صاحب اور اُن کی ٹیم سپریم کورٹ کی محافظ بنی بیٹھی ہے لیکن غالباََ یہ وہی کپتان صاحب ہیں جنہوں نے ماضی قریب میںسپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو کہا ”آپ کتنے میں بِکے” ؟۔ یہ وہی کپتان صاحب ہیں جنہوں نے 2013ء کے الیکشن کو تواتر کے ساتھ آر اوز کا الیکشن کہا ،سبھی آر اوز عدلیہ ہی سے لیے گئے تھے اور وہ بھی کپتان صاحب کی ضِد اور خواہش پر ۔ یہ وہی کپتان صاحب ہیں جن کا تازہ ترین بیان ہے کہ قوم کو الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں رہا۔ یہ وہی کپتان صاحب ہیں جو دہشت گردی کے کورٹ کے مفرور اور جن کی جائیداد کی قُرقی کا حکم صادر ہو چکا ہے۔

رہی بات آرٹیکل 62/63 کی تو جاوید ہاشمی نے بالکل درست کہا کہ سوائے حضورِ اکرم ۖ کے کوئی بھی صادق و امین نہیں ۔کیا عدلیہ ، کیا انتظامیہ ، کیا مقننہ ، کیا سیاستدان اور کیا فوج ، اِس حمام میں سبھی ننگے ہیں ۔کپتان صاحب کو تو نا اہل قرار دلوانے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ سابق نگران وزیرِ اعلیٰ نجم سیٹھی پر متواتر پینتیس پنکچرز کا الزام لگاتے رہے اور آخرکار یہ تسلیم بھی کر لیا کہ ”وہ تو سیاسی بیان تھا”۔ گویا وہ متواتر جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرتے رہے اور یہ بھی طے کہ ”جھوٹا” آرٹیکل 62/63 کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ ویسے اگر 2011ء سے اب تک اُن کے جھوٹ پکڑے جائیں تو پوری ایک کتاب مرتب ہو سکتی ہے ۔ اُنہیں یو ٹرن کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے اور مولانا فضل الرحمٰن نے تو ایک مرتبہ از راہِ تفنن کہا تھا کہ جہاں سڑک پر یو ٹرن ہو ،وہاں عمران خاں کی تصویر لگا دینی چاہیے۔ یوٹرن تو ایسا سفید جھوٹ ہوتا ہے جس کا اقرار ”جھوٹا” خود ہی کر لیتا ہے ۔ پھر کپتان صاحب کِس مُنہ سے آرٹیکل 62/63 کی بات کرتے ہیں۔

پاناما کیس میں میڈیا کا کردار کسی بھی لحاظ سے قابلِ ستائش نہیں ۔ نیوز چینلز زیبِ داستاں کے لیے بات کو اتنا بڑھا دیتے ہیں کہ جھوٹ میں سے سچ نتھارنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ہمارے نیوزچینلز کے ٹاک شوز میں میزبان ہی تجزیہ نگار بن کر فیصلے صادر کرتے رہتے ہیں ۔اُنہیں سکرین کی حُرمت کی بجائے ریٹنگ عزیز ہوتی ہے جس کی بنا پر وہ سیاست میں کثافت کی آمیزش کرتے چلے جاتے ہیں۔ اب تو ناظرین بھی یہ جان چکے کہ کون سا اینکر کِس سیاسی جماعت کے حق میں بات کرے گا اور کِس کے مخالف ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی سیاسی جماعت کو اپنا قبلہ و کعبہ بنا رکھا ہے اور اُسی کے دَر پر سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ اِن کی شدید ترین خواہش یہی ہوتی ہے کہ ملک میں افراتفری کا ماحول برقرار رہے تاکہ اُنہیں اپنے ٹاک شوز کے لیے مواد ملتا رہے ۔ نیوزچینلز کے مزاحیہ پروگراموں ، جن میں سٹیج کے سارے جُگت باز اکٹھے ہوتے ہیں ، وہاں بھی پاناما کا بخار سَر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ اپنے پورے وجود سے ہنسنے والے مزاحیہ پروگرام کے ایک اینکر تو بات ہی نوازلیگ سے شروع کرکے نواز لیگ پر ختم کرتے ہیں ۔ اُن کی باتیں سُن کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس وہی ہوں اور اُنہوں نے نوازلیگ کے خلاف فیصلہ دے دیا ہو ۔ حالانکہ حقیقت یہی ہے کہ نوازلیگ کے وکلاء نے ٹھوس بنیادوں پر جے آئی ٹی پرجو جوابی حملہ کیا ہے ،اُس کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔

وزیرِاعظم میاں نوازشریف کی طرف سے جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ پر متعدد اعتراضات اُٹھائے گئے ہیں ۔ اِن اعتراضات میں جے آئی ٹی رپورٹ کو ناقص ، متعصبانہ ، یک طرفہ ، جانبدارانہ اور قانون کے خلاف قرار دیا گیا ہے ۔ اعتراضات میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کا نمائندہ حاضر سروس نہیں ۔ اُس کی تعیناتی بطور سورس ہوئی جو خلافِ قانون ہے۔ میاں نواز شریف کی جانب سے یہ مؤقف بھی اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے جے آئی ٹی کو تیرہ سوالات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے قانونی معاونت کے لیے برطانیہ میں رہائش پذیر کزن اختر راجہ کی خدمات لی ہیں جو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکُن ہیں ۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے دو ارکان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ بلال رسول کی اہلیہ پی ٹی آئی کی امیدوار رہی ہیں جبکہ عامر عزیز کا تعلق قاف لیگ سے ہے ۔اِس کے علاوہ بھی ٹھوس بنیادوں پر کئی اعتراضات اُٹھائے گئے ہیں اوراستدعا کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔

18 جولائی کو نواز لیگ کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل کا آغاز کریں گے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ہماری تو اعلیٰ عدلیہ سے بس اتنی سی استدعا ہے کہ وہ فریقین کو سختی سے منع کریں کہ عدالت کے باہر عدالت نہ لگائی جائے کیونکہ یہ کسی بھی صورت میں ملک کے لیے بہتر نہ قوم کے لیے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
JIT politician pti report supreme court تحریک انصاف جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ سیاستدان
Law
Previous Post قانون کی بالادستی کا وقت ہے
Next Post وزیر اعظم کا کل بھی دامن صاف اور آج بھی صاف ہے: قیصر امین بٹ
Qaesar Amin Butt

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close