
کراچی(جیوڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی جیت پر خوش نظر آ رہی ہیں۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جمائمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ تحریکِ انصاف کی بڑی کامیابی ہے کہ وہ کبھی قومی اسمبلی میں ایک سیٹ رکھتی تھی ، لیکن اب دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے اور دو صوبائی حکومتیں بنائے گی۔
