
لاہور (جیوڈیسک) جوہرٹاون سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشت گرد ٹرین کو بم سے اڑانا چاہتا تھا۔ مبینہ دہشت گرد کو لندن اور سوئٹزر لینڈ سے کالز آتی تھیں۔
دہشت گرد گرفتاری کے وقت بھکاری کے بھیس میں تھا۔ مبینہ دہشتگرد کے دوسرے ساتھی کو ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔
