
ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ سٹار جان ابراہم باکسنگ کو فروغ دینے رنگ میں اتر آئے ہیں۔ ممبئی جان ابراہم باکسنگ کو جسمانی ورزش کے طور پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے وہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپئن کے ساتھ مل کر جم کھولیں گے۔ دونوں نے باکسنگ پر فلم بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جان ابراہم کا کہنا ہے وہ ڈیوڈ حے سے باکسنگ سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
