
نصیرات (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایک نیا اسرائیل، فلسطین امن فارمولا پیش کرنے میں مصروف ہیں جس کے ذریعے وہ آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو غیر موثر کرنا چاہتے ہیں جس میں عالمی ادارے سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ فلسطین پر سے اسرائیلی تسلط ختم کرائے۔
سینئر اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے اپنے حالیہ رپورٹ میں بتایا امریکہ کو ڈر ہے کہ اگر فلسطینی یو این میں قرارداد پیش کرنے میں کامیاب رہے تو اس کے بعد آنے والے برسوں میں امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی امیدیں ختم ہو جائیں گی۔
