
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن دھاندلی کی تحقیقات میں آئی بی یا آئی ایس آئی کی مدد لینا چاہے تو حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم خان درانی کہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کو حکومت یا عمران خان کوئی بھی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔
